Skip to playerSkip to main content
انگلیوں سے چشمے اور پتھروں کا کلام! نبی کریم ﷺ کے وہ معجزات مصطفیٰ جنہوں نے عقلوں کو دنگ کر دیا۔
چاند کے ٹکڑے کرنے اور سورج لوٹانے جیسے عظیم خصائص النبی ﷺ جو آپ کا ایمان تازہ کر دیں گے۔
اسلامی تاریخ اور سیرت النبی ﷺ کے ایک محقق کی حیثیت سے، قاضی عیاضؒ کی مستند کتاب "الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ" کے گہرے مطالعے کے بعد ہم یہ المعجزات النبوية آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ ﷺ کی عظمت و شان اور غیب کے علم سے متعلق مستند ترین حوالہ جات اگلی نسل تک منتقل کرنا ہے۔

پہلی فصل | حضور ﷺ تمام اوصاف کے جامع تھے (حصہ 2)

اللہ عزوجل کی طرف بلانا، اللہ عزوجل اور فرشتوں کی جانب سے درود بھیجنا، لوگوں کو اس کا حکم دینا جس کا اللہ عزوجل نے مشاہدہ کرایا ، ان سے تکلیف اور سخت و شد ید عبادت کو دور کرنا ، آپ ﷺ کے نام کی قسم کھانا ، آپ ﷺ کی دعاؤں کا قبول فرمانا ،پتھروں اور گونگوں کا کلام کرنا ، مردوں کا زندہ کرنا ، گونگوں کو سنانا، آپ ﷺ کی انگلیوں سے پانی کا چشمہ جاری ہونا ، کم کو زیادہ کرنا ، چاند کو ٹکڑے کرنا ، سورج کو واپس لوٹانا، اشیا کو منقلب کرنا و بدلنا ، رعب و ہیبت سے مدد دیا جانا ،غیب پر اطلاع دینا، بادلوں کا سایہ کرنا، کنکریوں کا کلمہ پڑھنا، تکلیفوں سے نجات دینا ،لوگوں کے شر سے بچانا، یہاں تک کہ کوئی عقل ان کو نہیں گھیر سکتی اور آپ ﷺ کو ایسا علم عطا فرمانا کہ اس کو سوائے اس علم کے عطا کرنے والے اور اس سے فضیلت دینے والے (خدا) کے کوئی احاطہ نہیں کر سکتا، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہی ہے جس نے آپ ﷺ کے لیے آخرت میں بڑے بڑے مرتبے اور مقدس در جے ،سعادت حسنی کے مرتبے میں وہ زیادتی مرحمت فرمائی کہ عقلیں ان کے نیچے ہی ٹھہر جاتی ہیں اور ان کے ادراک سے وہم و خیال تک متحیر ہو جاتے ہیں۔


کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#IslamicShorts
#SeeratUnNabi
#سیرت_النبی_ﷺ
#IslamicHistory
#AlShifa
#Seerah
#المعجزات
#معجزات_مصطفیٰ
#المعجزات_النبوية
#خصائص_النبي
#ProphetMuhammad
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended