Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
مقامِ مصطفیٰ ﷺ اس قدر رفیع ہے کہ جہنم کے دہکتے طبقوں میں جلتے ہوئے دوزخی بھی یہی حسرت کریں گے کہ کاش ہم نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کی ہوتی۔
یہ دلگداز بیان امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مستند کتاب 'الشفا شریف' میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ان الفاظ کی روشنی میں قلمبند فرمایا جو انہوں نے حضور ﷺ کے وصال کے وقت روتے ہوئے ادا کیے۔

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جب حضور ﷺ نے وصال فرمایا تو آپ رضی اللہ عنہ نے روتے ہوئے اپنے کلام میں کہا تھا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان! اے اللہ عز وجل کے رسول ﷺ ، خدا کی بارگاہ میں آپ ﷺ کا مرتبہ یہاں تک ہےکہ آپ ﷺ کو آخر الانبیاء کر کے بھیجا اور پہلوں میں آپ ﷺ کا ذکر اس طرح فرمایا،
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ ،
میرے ماں باپ آپ ﷺ پرقربان! اے اللہ عزوجل کے رسول ﷺ ! دوزخی تمنا کریں گے کہ کاش آپ ﷺ کی اطاعت کرتے اور جب جہنم کے طبقوں میں ان پر عذاب ہو رہا ہو گا تو کہیں گے:
﴿یٰلَیْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا ﴾
ہائے کسی طرح ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم مانا ہوتا۔ (الاحزاب:۶۶)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
ساتویں فصل | اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں انبیا علیہم السلام پر حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور فضائل کی خبر دی (حصہ 5)

#مقام_مصطفیٰ
#شان_نبوت
#islamic
#islamicshorts
#AshShifa
#AlShifa
#QadiIyad
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended