Skip to playerSkip to main content
اللہ عزوجل نے اپنی لا محدود عنایت سے سرکارِ دوعالم ﷺ کو وہ مقامِ رفعت عطا فرمایا کہ قرآنِ کریم میں خود ارشاد فرمایا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام حضور ﷺ کے گروہ اور ان کے دین پر ہیں — یہ فضلِ نبوت ہے جو کسی قلم سے بیان نہ ہو سکے۔
یہ حقیقتِ ایمانی فقیہ ابواللیث سمرقندی کلبی رحمۃ اللہ علیہ کے قولِ شریف کی روشنی میں، امام قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرۂ آفاق تصنیف 'الشفا شریف' سے، حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے اردو قالب میں ڈھل کر آپ تک پہنچی ہے۔


اور بعض نے کہا کہ حضور ﷺ کے فضائل میں یہ بھی ہے کہ دیگر انبیاء علیہم السلام کو تو ان کے ناموں سے خطاب فرمایا لیکن حضور ﷺ کو قرآن مجید میں منصب نبوت و رسالت سے مخاطب فرمایا اور ارشاد فرمایا: يٰأَيُّهَا النَّبِيُّ اور يٰاَيُّهَا الرَّسُوْلُ

فقیہ ابواللیث سمرقندی کلبی علیہ الرحمہ سے اس آیت کریمہ ’’ وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَ: اور بیشک اس کے گروہ سے ابراہیم ہے۔‘‘ ( الصّٰٓفّٰت:۸۳) کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں کہ ھا ضمیر کا مرجع حضور ﷺ ہیں، یعنی بیشک حضرت ابراہیم علیہ السلام گروہ محمد ﷺ سے ہیں اور آپ ﷺ کے دین و مذہب پر ہیں اور فراء علیہ الرحمہ نے بھی اس کو جائز رکھا اور مکی علیہ الرحمہ نے بھی اسی سے روایت کی، ایک روایت میں ہے کہ اس سے حضرت نوح علیہ السلام مراد ہیں۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
ساتویں فصل | اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں انبیا علیہم السلام پر حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور فضائل کی خبر دی (حصہ 8)

#Shorts
#AlShifa
#ProphetMuhammad
#IslamicHistory
#QuranTafseer
#MaqameMustafa
#FazaileMustafa
#IslamicKnowledge
#فضائل_مصطفیٰ
#مقام_نبوت
#نسبت_محمدی
#شان_نبوت
#خطاب_خاص
#سیرت_النبی
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended