کیا آپ حضور ﷺ کی ذات میں موجود "خُلُقٍ عَظِيم" کے وہ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں جنہوں نے عقلِ انسانی کو دنگ کر دیا؟
جانیے کہ کیسے آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس میں بیک وقت دنیاوی اور دینی کمالات ایک ساتھ جمع کر دیے گئے۔
قاضی عیاضؒ کی مشہورِ زمانہ کتاب 'الشفا شریف' کے مطابق، انسانی کمالات دو طرح کے ہوتے ہیں: فطری (جیسے حسن، فصاحت) اور دینی (جیسے صبر، علم، سخاوت اور حیا)۔ سب سے حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام فضائلِ مصطفیٰ ﷺ، بغیر کسی کوشش کے، آپ ﷺ کی ذات میں پیدائشی طور پر کمال درجے تک موجود تھے۔ مستند اسلامی تاریخ اور سیرتِ نبی ﷺ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ ﷺ جیسا کامل انسان نہ کبھی آیا ہے اور نہ آئے گا۔ اس شارٹ کو لائک کریں اور صدقہ جاریہ کے لیے شیئر کریں!
دوسرا باب | حضور ﷺ خلق عظیم اور مجموعہ فضائل دینی و دنیوی میں کامل ہیں
اس باب میں بیان ہے کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کے محاسن کو خلقت اور عادت کے اعتبار سے مکمل کر کے آپ ﷺ میں تمام فضائل دینی و دنیوی ترتیب وار جمع فرمائے۔
اے وہ شخص جو حضور ﷺ سے محبت رکھتا ہے اور حضور ﷺ کے فضائل جلیلہ کی تفصیل کا خواہاں ہے، خبر دار ہو کہ انسان میں جمال و کمال کی عادتوں کی دوقسمیں ہیں۔
ایک ضرورت دنیوی ہے جو انسان کی فطرت اور دنیاوی حیات کے لیے ضروری ہے اور دوسری مکتسب (کسب) دینی ہے، وہ وہ ہے کہ اس کے کرنے سے اس کی تعریف ہو اور اللہ عزوجل کا قرب خاص میسر ہو۔ پھر اس کے بھی دو فن ہیں، ان میں سے ایک یہ کہ کسی میں دو وصفوں میں سے ایک خالص ( محض) ہو اور دوسرا یہ کہ دونوں وصف متمازج و متداخل ( ملے جلے)ہوں لیکن ضروری محض یہ ہے کہ کسی مرد کو ان میں اختیار و کسب کی مجال نہ ہو، جیسے امور عادی و فطری یعنی پیدائشی کمالِ حسن ، قوت عقل، صحت فہم ، فصاحتِ زبان ، قوت حواس اور اعضا، معتدل حرکات، شرافت نسب ، عزت قومی ، وطنی کرامت اور ہر وہ چیز جو زندگی سے ملحق اور اس کے ضروریات کی مقتضی ہیں ، جیسے غذا، نیند، لباس ، مکان ، تزویج ، مال و جاہ وغیرہ ( کہ یہ سب ضروریات محضہ میں شامل ہیں) اور کبھی یہ آخری خصلتیں آخرت کے ساتھ بھی ملحق ہو جاتی ہیں جبکہ ان سے مقصود تقوی اور بدن کی ایسی مدد ہو جو آخرت کے (پیش نظر) طریقہ پر ہو اور وہ ضرورت ، حدود و قواعد شریعت پر ہوں۔
لیکن اخروی اعمال یہ ہیں کہ تمام اخلاق عالیہ اور آداب شریعہ دینیہ ،علم ، بردباری ، صبر ، شکر ، انصاف، زہد ، تواضع ، عفو، عفت، سخاوت، شجاعت، حیا، مروت، خاموشی ،سکون ، وقار، مہربانی ، حسن آداب و معاشرت وغیرہ، یہی وہ خصائل ہیں جن کے مجموعہ کوحسن خلق سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#IslamicShorts
#SeeratunNabi
#خلق_عظيم
#فضائل_مصطفیٰ
#الشفا_شريف
#اخلاق_مصطفیٰ
#ThinkGoodGreen
Comments