Skip to playerSkip to main content
سورۂ فتح میں حضور ﷺ کی ان بزرگیوں کو جانیں جو آپ کے ایمان کو تازہ کر دیں گی۔
اللہ نے اپنے محبوب نبی ﷺ سے کیا وعدے کیے؟ شہرہ آفاق کتاب الشفاء سے جانیں۔
امام قاضی عیاض مالکیؒ کی کتاب 'الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰﷺ' کی روشنی میں، ہم سورۂ الفَتْح میں بیان کردہ نبی کریم ﷺ کی شان اور اُن پر اللہ کی نعمت (وَيُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَيْكَ) کے اتمام پر بات کر رہے ہیں۔ یہ بیان آپ ﷺ کے ذکر کی بلندی اور دشمنوں پر غلبے کی بشارت دیتا ہے۔

مکی علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے احسان کو سبب مغفرت بنایا ہے اور ہر وہ چیز جو اس خدا کی طرف سے ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ احسان پر احسان اور فضل پر فضل ہے، اس کے بعد فرماتا ہے:
وَيُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَيْكَ (یوسف: ۶) اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا۔
بعض نے کہا کہ جو آپ ﷺ سے اکڑ کر ( تکبر سے) پیش آئے گا ، اس کو عاجز کر دوں گا اور بعض نے کہا کہ مکہ و طائف کو فتح کرا کے غلبہ دوں گا اور بعض نے کہا کہ آپ ﷺ کے ذکر کو دنیا میں بلند کروں گا اور آپ ﷺ کی مدد کروں گا اور آپ ﷺ کے سبب بخشوں گا۔

پھر آپ ﷺ کو خبردار کیا کہ آپ ﷺ پر اپنی تمام نعمتیں اس طرح پوری کی ہیں کہ آپ ﷺ کے منکروں کو اور آپ ﷺ کے دشمنوں کو ذلیل و خوار کیا اور آپ ﷺ پر ان بڑے بڑے شہروں کو فتح کرایا جو آپ ﷺ کو محبوب تھے اور آپ ﷺ کے ذکر کو رفعت دی اور آپ ﷺ کو اس صراط مستقیم (سیدھے راستہ) کی ہدایت دی جو جنت و سعادت تک پہنچا ہے اور آپ ﷺ کی مدد غالب نصرت سے کی اور آپ ﷺ کی امت مسلمہ کے دلوں میں تسلی و طمانیت پیدا کر کے ان پر احسان کا اظہار فرمایا اور بڑی کامیابی کے بعد اللہ عزوجل کے نزدیک جوان کا انجام ہے اس کی بشارت دی ، ان کو معاف کر کے ان کے گناہوں کی پردہ پوشی کی ، دنیا و آخرت میں ان کے دشمنوں کو ہلاک کیا اور ان دشمنوں کو اپنی رحمت سے دور کر کے ان پر لعنت مسلط کی اور ان کو بری حالت میں بدل دیا۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
نویں فصل | سورۂ فتح میں حضور ﷺ کی بزرگیاں (حصہ 2)

#islamicshorts
#surahalfath
#kitabashshifa
#شان_مصطفیٰ
#الفَتْح
#المصطفى
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended