Skip to playerSkip to main content
قرآن پاک کی سورہ احزاب میں أمهات المؤمنين (نبی کریم ﷺ کی پاکباز ازواج) کا جو عظیم الشان مقام بیان ہوا ہے، اسے سمجھیے۔ جانیے کہ کیوں آپ ﷺ کی بیویاں قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کی مائیں اور محترم ہیں۔

امام قاضی عیاض مالکیؒ کی شہرۂ آفاق تصنیف "الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ" کے گہرے تحقیقی مطالعے سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ چونکہ رسول اللہ ﷺ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں، اس لیے آپ ﷺ کی ازواجِ مطہرات کی تعظیم و حرمت بھی ہم پر لازم ہے۔ اس ویڈیو میں أمهات المؤمنين قرار دیے جانے کی حکمت اور ان کے بلند مقام کے بارے میں جانیے۔ ایک مستند اسلامی محقق کی حیثیت سے ہمارا مقصد آپ تک یہ خالص قرآنی حقیقت پہنچانا ہے تاکہ آپ کی روحانی وابستگی مزید مضبوط ہو۔

اور فرماتا ہے:
﴿وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْؕ ﴾
اور ان کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں۔ (الاحزاب:۶)
مفسرین کرام رحمہم الله ’’ أَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ‘‘ کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی آپ ﷺ ان کو حکم دیں ، وہ اسی طرح ان پر جاری ہے جس طرح سردار اپنے غلام کو دیتا ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ ﷺ کے حکم کا اتباع اپنے نفس کی رائے سے بہتر ہے۔

وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْؕ کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ وہ سب بیبیاں حرمت میں مثل ماؤں کے ہیں حضور ﷺ کے بعد ان سے نکاح کرنا حرام ہے، یہ حضور ﷺ کی خاص تکریم ہے اور اس لیے بھی (ان سے نکاح حرام ہے) کہ وہ جنت میں بھی آپ ﷺ کی بیویاں ہوں گی اور ایک قرأت (شاذہ) میں ’’وَھُوَ اَبٌ لَّهُمْ ‘‘ (یعنی حضور ﷺمسلمانوں کے باپ ہیں) وارد ہے مگر یہ قرأت متروک ہے کیونکہ قرآن کے نسخوں کے خلاف ہے۔ (تفسیر درمنثورج۶ ص۵۶)


کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دسویں فصل | کتاب مجید میں حضور ﷺ کا ذکر مبارک (حصہ 6)

#IslamicShorts
#Muslim
#seeratunnabi
#islamichistory
#امہات_المومنین
#أمهات_المؤمنين
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended