Skip to playerSkip to main content
عنایتِ خداوندی کا ظہور دیکھیے کہ متکلمین جب مقامِ مصطفیٰ بیان کرتے ہوئے یہ فرماتے ہیں کہ کھیعص کی تفسیر میں ذکر کرتے ہیں کہ کاف سے حضور ﷺ پر اللہ عزوجل کی جانب سے کفایت مراد ہے، تو حبیبِ خدا ﷺ کی اس شانِ بے نیاز پر دل لطفِ الٰہی سے سرشار ہو جاتا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مبارک تذکرے اور متکلمین کے قولِ شریف کی روشنی میں، امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق تصنیف 'الشفا شریف' کے اس روحانی باب کو مترجم حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے نہایت عقیدت کے ساتھ اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔

بعض متکلمین کھیعص کی تفسیر میں ذکر کرتے ہیں کہ کاف سے حضور ﷺ پر اللہ عزوجل کی جانب سے کفایت مراد ہے،
اللہ عزوجل فرماتا ہے:

﴿اَلَیْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗؕ ﴾کیا اللہ اپنے بندے کو کافی نہیں۔( الزمر:۳۶)

اور’’ھا‘‘ سے مراد اس کی ہدایت جو آپ ﷺ پر ہے۔ فرمایا:

﴿وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا﴾اور تمھیں سیدھی راہ دکھا دے۔( الفتح: ۲)

اور ’’یا‘‘ سے مراد آپ ﷺ کی تائید ہے۔ فرمایا:

﴿اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ﴾اپنی مدد سے آپ کی تائید کی۔ (انفال: ۶۲)

اور عین سے مراد آپ کی عصمت ہے۔ فرمایا:

﴿وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِؕ ﴾

اور اللہ تمھاری نگہبانی کرے گا لوگوں سے(المائده: ۶۷)

اور’’صاد ‘‘ سے مراد آپﷺ پر درود بھیجنا ہے۔فرمایا:

﴿اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ- ﴾ ( الاحزاب:۵۶)

اور اللہ عز وجل فرماتا ہے:

﴿ وَ اِنْ تَظٰهَرَا عَلَیْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ ﴾

اور اگر ان پر زور باندھو تو بے شک اللہ ان کا مددگار ہے اور جبرئیل اور نیک ایمان والے۔
( التحریم: ۴)

’’ صالح المؤمنین‘‘ کی تفسیر میں بعض نے کہا کہ اس سے انبیا علیہم السلام یا ملائکہ مراد ہیں اور بعض نے کہا کہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنھما یا حضرت علی رضی اللہ عنہ مراد ہیں، اور یہ بھی ایک روایت ہے کہ مومنین اپنے ظاہر معنی پر ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
آٹھویں فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ پر درود بھیجنا ، آپ ﷺ کی مدد کرنا اور آپ ﷺ کے سبب سے عذاب کو دفع کرنا (حصہ 6)

#Shorts
#کھیعص_کی_تفسیر
#QuranTafsir
#ThinkGoodGreen
#AshShifa
#الفتح
#الزمر
#انفال
#المائده
#الاحزاب
#التحریم
#حروف_مقطعات
#تفسیر_قرآن
#قرآنی_اسرار
#ProphetMuhammad
#TafsirEQuran
#QuranicWisdom
#SurahZumar
#مقام_مصطفیٰ
#شان_نبوت
#عظمت_رسول
#حبیب_خدا
#DuroodShareef

Category

📚
Learning
Comments

Recommended