Skip to playerSkip to main content
قرآن مجید میں مقامِ مصطفیٰ ﷺ اور اللہ کی جانب سے آپ ﷺ کی حفاظت (الحفظ الإلهي) کا حیرت انگیز ذکر! جانیے کہ واقعہ معراج اور دشمنوں کے مکر کے وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کی نصرت و نگہبانی کیسے فرمائی۔
قاضی عیاض مالکیؒ کی مشہورِ زمانہ اور مستند کتاب "الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ" کے مستند حوالوں (سورۃ المائدہ، الانفال، التوبہ) پر مبنی یہ ویڈیو آپ کے ایمان کو تازہ کر دے گی۔ اسلامی تاریخ، سیرت النبی ﷺ اور قرآنی تفاسیر کے عمیق مطالعے کی بنیاد پر ہم یہ مصدقہ حقائق آپ تک پہنچا رہے ہیں تاکہ مستند علم کا فروغ ہو سکے۔

اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں حضور ﷺ کی وہ رفعت و منزلت جو اس کی بارگاہ میں ہے اور آپ ﷺ کے ساتھ مخصوص ہے، بیان فرمائی ہے، اس کے علاوہ یہاں ذکر کی جاتی ہے جو نظم کتاب میں گزر چکی ہے،منجملہ (ان سے) فضائل و خصائص میں واقعہ معراج ہے جس کو اللہ عز وجل نے سورۂ اسری (و سورۂ نجم) میں بیان فرمایا۔

اس واقعہ معراج میں آپ ﷺ کی عظیم منزلت ، قرب و مشاہدہ عجائبات اور اللہ عزوجل کا لوگوں کے شر سے آپ ﷺ کو محفوظ رکھنا ہے،

چنانچہ فرماتا ہے:
﴿وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس﴾
اور اللہ تمھاری نگہبانی کرے گا لوگوں سے۔( المائده: ۶۷)

اور فرماتا ہے:
﴿وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا﴾
اور اے محبوب یاد کرو جب کافر تمھارے ساتھ مکر کر تے تھے۔( الانفال:۳۰)

اور فرماتا ہے:
﴿ اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ﴾
اگر تم محبوب کی مدد نہ کرو تو بیشک اللہ نے ان کی مددفرمائی۔( التو بہ:۴۰)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دسویں فصل | کتاب مجید میں حضور ﷺ کا ذکر مبارک (حصہ 1)

#قرآن
#IslamicShorts
#SeeratUnNabi
#مقام_مصطفی
#الشفا
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended