سورۂ فتح میں چھپے الفتح المبين اور شان مصطفیٰ ﷺ کے وہ راز جو آپ کا ایمان تازہ کر دیں گے۔
جانیے کہ اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کو کون سے 4 عظیم تحائف عطا فرمائے جو کائنات کی سرداری کی دلیل ہیں۔
قاضی عیاضؒ کی مستند اور مشہور زمانہ کتاب "الشفا شریف" (قاضي عياض المالكي) کے سینکڑوں صفحات کے گہرے مطالعے اور تحقیق کے بعد، یہ ثابت ہوتا ہے کہ سورہ فتح میں حضور ﷺ کے لیے مغفرت، اتمامِ نعمت، اور الشفيع ہونے کی عظیم بشارتیں موجود ہیں۔ بطور ایک اسلامی محقق کے، میں اس ویڈیو میں ابن عطاءؒ اور حضرت جعفر بن محمدؒ کے ان مستند اور روحانی اقوال کو پیش کر رہا ہوں جو نبی کریم ﷺ کی بے مثال بزرگی، معراج میں "مَا زَاغَ الْبَصَرُ" کے مشاہدے اور تمام انسانیت کے لیے آپ ﷺ کی شفاعت کو واضح کرتے ہیں۔
ابن عطاء علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اس سورت میں حضور ﷺ کے لیے مختلف نعمتیں جمع کر دی ہیں،منجملہ ان میں سے فتح مبین ہے کہ یہ قبولیت کی خبر دینا ہے اور مغفرت ہے، یہ محبت کا اظہار ہے اور نعمتوں کو پورا کرنا ہے، یہ خصوصیت کی علامت ہے اور ہدایت ہے کہ یہ آپ ﷺ کی بزرگی کی علامت ہے۔
مغفرت تو یہ ہے کہ آپ ﷺ کو تمام عیب و نقص سے منزہ کر دیا اور اتمامِ نعمت یہ ہے کہ آپ ﷺ کو درجات کاملہ تک پہنچا دیا اور ہدایت یہ ہے کہ یہ ہدایت مشاہدہ کی طرف ہے۔
حضرت جعفر بن محمد علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ’’ اتمام نعمت‘‘ یہ ہے کہ اللہ عز وجل نے آپ ﷺ کو حبیب بنا کر آپ ﷺ کی زندگی کی قسم کھائی اور آپ ﷺ کے ذریعہ دوسری شریعتوں کو منسوخ کیا اور آپ ﷺ کو مقام ارفع کی طرف عروج مرحمت فرمایا اور آپ ﷺ کی معراج میں یہاں تک نگہداشت فرمائی کہ ’’ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى ‘‘ (النجم:۱۷) سے آپ ﷺ کی تعریف فرمائی اور آپ ﷺ کو سرخ و سیاہ ( عرب و عجم) کی طرف مبعوث کیا، آپ ﷺ کے لیے اور آپ ﷺ کی امت کے لیے غنیمتوں کو حلال فرمایا اور آپ ﷺ کو شفیع ( سفارش کرنے والا) و مُشَفَّعْ (جن کی شفاعت قبول کی گئی وہ) بنایا، آدم علیہ السلام کی اولاد کا سردار کیا
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
نویں فصل | سورۂ فتح میں حضور ﷺ کی بزرگیاں (حصہ 4)
#SurahFath
#IslamicShorts
#ShanEMustafa
#AshShifa
#الفتح_المبين
#ThinkGoodGreen
Comments