قرآن مجید میں "سَبْعَ مَثَانِیْ" سے حضور ﷺ کی کون سی 7 کرامتیں مراد ہیں؟
قاضی عیاضؒ کی مشہور کتاب 'الشفاء شریف' سے جانیے یہ عظیم قرآنی راز۔
اسلامی تاریخ اور مستند کتب کی تحقیق کے بعد، یہ ویڈیو 1000 سال پرانی عظیم تصنیف "الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ" کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔ اس میں بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ (ام القرآن) کے ذریعے حضور ﷺ کو ہدایت، نبوت، رحمت، شفاعت، ولایت، تعظیم اور تسلی جیسی نعمتوں سے کیسے مخصوص فرمایا۔ مستند قرآنی حقائق اور سیرتِ النبی ﷺ کی مزید ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ ام القرآن ( سورۂ فاتحہ) کو مثانی اس لیے کہتے ہیں کہ وہ ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے اور بعض نے یہ کہا بلکہ اللہ عزوجل نے اس کو حضور ﷺ کے لیے مستثنی کر کے دوسرے نبیوں کے سوا آپ ﷺ کو مرحمت فرمایا ہے اور قرآن کا نام مثانی اس لیے رکھا کہ اس میں واقعات و قصص دوبارہ ( مکرر) آتے ہیں۔
بعض اس کی تفسیر یوں کرتے ہیں کہ ’’ سبع مثانی‘‘ یعنی ہم نے آپ ﷺ کو سات کرامتوں سے بزرگی عنایت فرمائی، یعنی ہدایت، نبوت، رحمت، شفاعت، ولایت، تعظیم ، تسلی۔
اور اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :
﴿ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ ﴾
اور اے محبوب ہم نے تمھاری طرف یہ یادگار اتاری۔( النحل:۴۴)
اور فرماتا ہے :
﴿وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا﴾
اور اے محبوب! ہم نے تم کو نہ بھیجا مگر ایسی رسالت سے جو تمام آدمیوں کو گھیر نے والی ہے، خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا۔(سبا:۲۸)
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دسویں فصل | کتاب مجید میں حضور ﷺ کا ذکر مبارک (حصہ 4)
#IslamicShorts
#ProphetMuhammad
#AshShifa
#Seerah
#سبع_مثانی
#ThinkGoodGreen
Comments