دنیا میں ایک خوبی والے کی اتنی قدر ہوتی ہے، تو تمام کمالات کے "جامع الأوصاف" ﷺ کا مقام کیا ہوگا؟
قاضی عیاضؒ کی مستند کتاب "الشفا شریف" سے جانیے حضور ﷺ کے وہ حیرت انگیز اور بے مثل کمالات۔
بطور ایک مستند اسلامی محقق کے، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا یہ عمیق مطالعہ ثابت کرتا ہے کہ شفاعت، معراج، اور مقامِ محمود جیسی بے شمار فضیلتیں صرف آپ ﷺ کے لیے مختص ہیں۔ یہ ویڈیو "الشفاء بتعريف حقوق المصطفى ﷺ" کی پہلی فصل پر مبنی ہے، جو ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ کو مزید روشن کر دے گی اور واضح کرے گی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو کن عظیم الشان خصائل سے نوازا ہے۔
پہلی فصل | حضور ﷺ تمام اوصاف کے جامع تھے (حصہ 1)
اضی ابوالفضل ( عیاض علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں کہ جب خصائل کے کمال و جلال اس طرح پر ہیں جیسا کہ ہم نے (اوپر) بیان کیا ہے اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اگر اتفاق سے زمانہ میں کوئی شخص ایک یا دو وصف کا حامل مل گیا تو اس کو مشرف و معزز مانا جاتا ہے، یہ شرافت یا تو نسب کی وجہ سے یا جمال سے یا قوت یا علم یا بردباری یا شجاعت یا سخاوت سے ہو گی مگر اس کی قدر اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ اس کے نام کو تمثیل کے طور پر پیش کیا جا تا ہے اور اس وصف کی وجہ سے دلوں میں اس کے اثر و عظمت کا سکہ جم جاتا ہے اور یہ بات گزشتہ دیرینہ زمانہ سے چلی آتی ہے۔
پھر اس ذات اقدس ﷺ کے بارے میں تمھارا کیا اندازہ ہو سکتا ہے جس میں یہ تمام کے تمام محاسن و خصائل علی وجہ الکمال اس طرح پر جمع ہوں کہ جس کی کوئی انتہا نہ ہو اور نہ وہ احاطہ بیان میں لائی جا سکتی ہوں اور نہ کسب و حیلہ کی گنجائش ، صرف اللہ عزوجل ہی کسی کو یہ خاص طور پر مرحمت فرما دے، فضیلت ثبوت، رسالت، خلت ( محبوبیت)، محبت، برگزیدگی ، اسرٰی (سیرملکوت) ، رویت و قرب و نزدیکی رب تبارک و تعالی ، وحی ، شفاعت، وسیلہ، بزرگی ، بلند درجہ، مقام محمود، براق، معراج ،عرب و عجم (سرخ و سیاہ) کی طرف بعثت، انبیا علیہم السلام کے ساتھ نماز پڑھنا، امم سابقہ اور انبیاے کرام علیہم السلام پر گواہی دینا، اولاد آدم علیہ السلام کی سرداری ، لواء الحمد ، خوشخبری دینا، ڈر سناناء اللہ عزوجل صاحب عرش کی بارگاہ میں تمکن و طاعت ، امانت ، ہدایت ،رحمۃ للعالمین ، مقام رضا کا پانا، سوال کا قبول ہونا، کوثر، سماع قبول، اتمام نعمت ،عفو گزشتہ و آئنده، وضع وِزر ( بوجھ کا اٹھانا) ، ذکر کی بلندی، مدد سے سرفراز کرنا، نزول سکینہ، ملائکہ سے تائید، کتاب و حکمت ،سبع مثانی اور قرآن عظیم کو دینا، تزکیۂ امت،
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#IslamicShorts
#SeeratUnNabi
#جامع_الأوصاف
#حضورﷺ
#AshShifa
#Seerah
#شان_مصطفیٰ
#ProphetMuhammad
#JameUlAusaf
#IslamicStatus
#ThinkGoodGreen
Comments