Skip to playerSkip to main content
کیا آپ جانتے ہیں کہ الهجرة کے وقت غار ثور کے باہر کھڑے دشمنوں کو اللہ نے کیسے اندھا کر دیا؟
جانیے سورۃ الكوثر میں چھپے بے شمار انعامات اور سیرت النبی ﷺ کا حیران کن معجزہ!
قاضی عیاضؒ کی مایہ ناز کتاب "الشفا شریف" کے گہرے مطالعے اور مستند تاریخی حوالوں کی بنیاد پر، ہم آپ تک ہجرتِ مدینہ اور سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کے واقعے کی 100% مستند تفصیلات لائے ہیں۔ بحیثیت ایک اسلامی محقق، میرا مقصد قرآن مجید میں حضور ﷺ کے ذکرِ مبارک اور غارِ ثور کے معجزات کو صحیح اور مستند روایات کے ساتھ پیش کرنا ہے تاکہ آپ کی معلومات اور ایمان دونوں میں اضافہ ہو۔

اور جو کچھ اس واقعہ میں کفار نے حضورﷺ کو ایذا پہنچانے اور حضور ﷺ کو ہلاک کرنے کا قصد کیا تھا اور خفیہ مجلسیں کیا کرتے تھے، اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کی مدد کر کے ان کو دور کر دیا اور جب حضورﷺ نے بوقت ہجرت کا شانۂ اقدس سے باہر تشریف لانے کا ارادہ فرمایا تو اللہ عز وجل نے ان کی آنکھوں کی بصارت سلب کر لی اور حضور ﷺ کی غارثور میں ان کفار کی تلاش کو نا کام بنا دیا، اس سلسلہ میں اور بھی نشانیاں ظاہر ہوئیں منجملہ (ان میں سے) آپ ﷺ پرتسلی کا نازل ہونا اور سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کا وہ واقعہ جس کو محد ثین واہل سیر واقعہ غار میں بیان کرتے ہیں اور ہجرت کی تفصیل وغیرہ میں، نیز اللہ عز وجل فرماتا ہے:
﴿اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ(1) فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْ (2) اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ(3)﴾
اے محبوب! بے شک ہم نے تمھیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو،بیشک جوتمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔ (الکوثر: ۱ تا ۳)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دسویں فصل | کتاب مجید میں حضور ﷺ کا ذکر مبارک (حصہ 2)


#islamicshorts
#ProphetMuhammad
#GharEThaur
#سیرت_النبی
#الهجرة_النبوية
#الكوثر
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended