Skip to playerSkip to main content
لطفِ الٰہی کی اس شان کو دیکھیے کہ رحمتِ کائنات ﷺ کی موجودگی میں آپ ﷺ کے سبب اہل مکہ پر نزولِ عذاب نہیں ہوا — یہی وہ رفعت و مرتبت کے اظہار میں انتہائی بات ہے جو 'الشفا شریف' کے اس مقامِ عالی پر بیان ہوئی ہے۔
امام ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی 'الشفا شریف' میں ارشادِ باری تعالیٰ ﴿وَمَا لَهُمْ اَلَّا یُعَذِّبَهُمُ اللّٰهُ﴾ کی روشنی میں یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے — جسے حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک نے اردو میں منتقل فرمایا ہے۔

اور اللہ عز وجل فرماتا ہے:
﴿ وَلَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ﴾ اور اگر یہ نہ ہوتا کچھ مسلمان مرد۔( الفتح: ۲۵)
اور جب مسلمان بھی ہجرت کر کے نکل گئے تو یہ آیت اتری:
﴿وَ مَا لَهُمْ اَلَّا یُعَذِّبَهُمُ اللّٰهُ﴾
انھیں کیا ہے کہ اللہ انھیں عذاب نہ کرے۔( الانفال: ۳۴)

یہ حضور ﷺ کی رفعت و مرتبت کے اظہار میں انتہائی بات ہے کہ آپ ﷺ کی موجودگی میں آپ ﷺ کے سبب اور آپ ﷺ کے تشریف لے آنے کے بعد مسلمانوں کے سبب اہل مکہ پر نزول عذاب نہیں ہے، جب سب کے سب مکہ سے ہجرت کر گئے تو اللہ عزوجل نے ان پر مسلمانوں کو مسلط کر کے اور ان پر غلبہ دے کر عذاب دیا اور تلواروں نے ان کا فیصلہ کیا ، ان کی زمینوں ،شہروں اور مالوں پر مسلمانوں کو وارث بنایا، اس آیت کی اور بہت سی تفسیریں ہیں۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
آٹھویں فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ پر درود بھیجنا ، آپ ﷺ کی مدد کرنا اور آپ ﷺ کے سبب سے عذاب کو دفع کرنا (حصہ 2)

#عذاب
#شان_نبوت
#Shorts
#محبتِ_رسول
#الشفاء_شریف
#نزول_عذاب_نہیں_ہے
#نزولِ_عذاب_نہیں
#دفعِ_عذاب
#شان_نبوت
#ThinkGoodGreen
#AshShifa
#الفتح
#الانفال
#عذاب_کو_دفع_کرنا
#شان_مصطفی

Category

📚
Learning
Comments

Recommended