سورہ فتح میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو شَاهِدًا، مُبَشِّرًا اور نَذِيْرًا کیوں فرما کر پکارا؟
جانیے قاضی عیاضؒ کی مشہورِ زمانہ کتاب "الشفا شریف" کی روشنی میں مقامِ مصطفیٰ ﷺ کے حیران کن اسرار! بحیثیت ایک مستند محقق اور "الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ" کے گہرے مطالعے کے بعد، یہ امر بالکل واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں امتِ مسلمہ پر اپنے حبیب ﷺ کی بے پناہ تعظیم (وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ) کو فرض قرار دیا ہے۔ آپ ﷺ قیامت کے دن توحید کے گواہ، اپنی امت کے لیے آخرت کے ثواب کی خوشخبری سنانے والے، اور گمراہیوں سے ڈرانے والے بن کر مبعوث کیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں جانیے کہ صحابہ کرام اور قراء نے ان آیات مبارکہ سے عشقِ رسول کا کیا درس لیا ہے۔
پھر اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا﴾
بیشک ہم نے تمھیں بھیجا حاضر و ناظر اور خوشی اور ڈر سناتا۔( الفتح:۸)
پھر آپ ﷺ کے محاسن و خصائص شمار کرائے، آپ ﷺ کی شہادت اپنے لیے اور اپنی امت کے لیے ان پر تبلیغ ،رسالت کر کے بیان کی۔
اور بعض کہتے ہیں کہ ’’ شَاهِدًا “ یعنی امت کے لیے تو حید کا گواہ بنایا اور ’’ مُبَشِّرًا ‘‘ یعنی امت کے لیے ثواب آخرت کی خوشخبری دینے والا کیا، ایک روایت میں امت کے مغفور ہونے کا، ’’ نَذِيْرًا ‘‘ یعنی آپ ﷺ کے دشمنوں کو عذاب سے ڈرانے والا بھیجا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ گمراہیوں سے بچانے والا بھیجا تا کہ اللہ عزوجل پر ایمان لائیں پھر اس ایمان پر وہ شخص سبقت کرے گا جس کو اللہ عزوجل کی طرف سے بہتری ملے۔
اللہ عزوجل فرماتا ہے: ’’ وَتُعَزِّرُوْہُ ‘‘ آپ ﷺ کی تعظیم کرو ، بعض کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کی مدد کرو ، ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ کی تعظیم میں مبالغہ کرو، ’’ وَتُوَقرُوْہُ ‘‘ آپ ﷺ کی توقیر کرو بعض قراء نے ’’ وَتُعَزِّزُوْہُ ‘‘ (بالزاء) عزت سے پڑھا ہے یعنی آپ ﷺ کا خوب احترام کرو اور حضور ﷺ کے حق میں تعظیم و توقیر بہت زیادہ کرنا بالکل ظاہر ہے، پھر فرمایا ’’ وَتُسَبِّحُوْهُ ‘‘ اس کی پاکی بیان کرو۔ ’’ ھا ‘‘ کا مرجع اللہ عزوجل کی طرف ہے۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
نویں فصل | سورۂ فتح میں حضور ﷺ کی بزرگیاں (حصہ 3)
#IslamicShorts
#SurahAlFath
#AshShifa
#مقام_مصطفیٰ
#رسول_الله
Comments