اللہ عزوجل نے اپنی بے پایاں عنایت سے خاتم النبیین ﷺ کو وہ بلندیِ مرتبت عطا فرمائی کہ تمام انبیا علیہم السلام کو جو جو فضیلتیں اور بزرگیاں ودیعت کی گئی تھیں، وہ سب کی سب بعینہٖ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارک میں یکجا فرما دی گئیں۔
امام ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ نے 'الشفا شریف' میں آیتِ کریمہ ﴿فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ﴾ کی روشنی میں مفسرین کرام رحمھم اللہ کے اقوالِ شریف نقل فرمائے ہیں، اور یہ مبارک ترجمہ حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے ہے۔
اور فرماتا ہے:
﴿ تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ ﴾
یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا۔( البقرہ:۲۵۳)
مفسرین کرام رحمھم اللہ ’’ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ‘‘ ( کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند کیا) کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ یعنی حضور ﷺ کو، کیونکہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو سرخ و سیاہ (عرب و عجم) کی طرف بھیجا اور آپ ﷺ کے لیے غنیمتیں حلال کی گئیں اور آپ ﷺ کے ہاتھوں معجزات کا ظہور ہوا اور نبیوں میں کوئی ایسا نہیں کہ اس کو جو فضیلت اور بزرگی دی گئی، وہ حضور ﷺ کو بعینہ نہ ملی ہو۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
ساتویں فصل | اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں انبیا علیہم السلام پر حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور فضائل کی خبر دی (حصہ 7)
#حضورﷺ
#انبیاء
#سیرت_نبوی
#شان_رسالت
#ThinkGoodGreen
#Shorts
#AshShifa
#تفضیل_مصطفیٰ
#مقام_نبوت
#اجتماع_فضائل_نبوت
#مقام_مصطفیٰ
#فضائل_انبیاء
#تفضیل_انبیا
#سیرت_نبوی
#جامع_فضائل_نبوت
#شان_رسالت
#فضیلت_مصطفیٰ
#شان_انبیا
#تفضیل_مصطفیٰ
#فضائل_نبوی
Comments