Skip to playerSkip to main content
اللہ عزوجل نے اپنی عنایتِ خداوندی اور حکمتِ ربانی سے رحمتِ کائنات ﷺ کے مبارک وجود کو عذاب سے امان کا ذریعہ بنایا، جیسا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کے لیے اللہ عزوجل نے مجھ پر دو امانتیں اتاری ہیں جو امت کی حفاظت اور شانِ نبوت کا ابدی مظہر ہیں۔
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کے والد رضی اللہ عنہ کے قولِ شریف کی روشنی میں امام ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف 'الشفا شریف' سے یہ ایمان افروز حقیقت حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے تحریر کی گئی ہے۔

ابو بردہ رضی اللہ عنہ کے والد سے بالاسناد مروی کہ حضور ﷺ نے فرمایا: میری امت کے لیے اللہ عزوجل نے مجھ پر دو امانتیں اتاری ہیں، ایک یہ کہ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ
(جب تک اے محبوب آپ تشریف فرما ہیں اللہ عذاب نہ کرے گا)
اور دوسری یہ کہ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ
(جب تک بخشش مانگنے والے(مسلمان)موجود ہیں اللہ عذاب دینے والا نہیں)
اور جب میں وصال فرما جاؤں گا تو تم میں استغفار چھوڑ جاؤں گا۔
(ترمذی ج۴ ص۳۳۴، تفسیر درمنثور ج ۴ ص۵۶-۵۷)

اسی طرح اللہ عز وجل فرماتا ہے:
﴿وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴾
اور ہم نے تمھیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے۔( الانبیاء: ۱۰۷)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
آٹھویں فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ پر درود بھیجنا ، آپ ﷺ کی مدد کرنا اور آپ ﷺ کے سبب سے عذاب کو دفع کرنا (حصہ 3)

#استغفار
#عذاب
#الانبیاء
#Shorts
#الانبیاء
#دو_امانتیں
#شان_مصطفیٰ
#الشفاء_شریف
#ThinkGoodGreen
#AshShifa
#دو_امانتیں_اتاری_ہیں
#شان_نبوت
#دوامانتیں

Category

📚
Learning
Comments

Recommended