Skip to playerSkip to main content
کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن نے نبی ﷺ کو مسلمانوں کی جانوں سے زیادہ مالک قرار دیا ہے؟
سورۃ الاحزاب کی اس آیت (النبی اولی بالمؤمنین) کی روشنی میں اپنا ایمان تازہ کریں!
قاضی عیاضؒ کی مشہور و مستند کتاب 'الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ' کے گہرے تحقیقی مطالعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقامِ مصطفیٰ ﷺ تمام مخلوقات سے افضل ہے۔ ایک مستند اسلامی محقق کی حیثیت سے ہمارا مقصد آپ تک یہ خالص قرآنی حقیقت پہنچانا ہے تاکہ آپ کی روحانی وابستگی مزید مضبوط ہو۔

اور فرماتا ہے:
﴿قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا﴾
تم فرماؤ اے لوگو میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں۔( الاعراف: ۱۵۸)
قاضی عیاض علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ یہ حضور ﷺ کی خصوصیات ہیں
اور اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْؕ ﴾( ابراہیم:۴)
اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا کہ وہ انھیں صاف صاف بتائے۔
پس ان انبیاے کرام علیہم السلام کو ان کے لیے خاص کیا لیکن حضور ﷺ کو تمام مخلوق کی طرف بھیجا جیسا کہ حضور ﷺ خود ارشاد فرماتے ہیں:
بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ :
یعنی مجھ کو سرخ وسیاہ ( عرب و عجم) کی طرف بھیجا گیا۔

اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ﴾
یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے۔( الاحزاب:۶)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دسویں فصل | کتاب مجید میں حضور ﷺ کا ذکر مبارک (حصہ 5)

#IslamicShorts
#رسول_الله
#QuranicFacts
#AshShifa
#النبی_اولی_بالمؤمنین
#مقام_مصطفیٰ
#شان_مصطفی
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended