Skip to playerSkip to main content
عنایتِ خداوندی کا مقتضا ہے کہ رحمتِ کائنات ﷺ کی شانِ نبوت کے صدقے اس امت کو عذاب سے بچایا جائے کیونکہ جب تک آپ ﷺ کی سنت زندہ و باقی رہے گی تو امان بھی باقی ہے۔
امام ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف 'الشفا شریف' کی اس مبارک فصل کو حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے کیا گیا اُردو ترجمہ پڑھ کر ایمان کو تازگی ملتی ہے۔

حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ میں صحابہ کے لیے امان ہوں ،ایک روایت میں ہے کہ ’’بدعت‘‘ سے امان ہوں ، بعض نے اختلاف اور فتنوں سے (امان میں ہونا) مراد لیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جب تک حضور ﷺ ہم میں (حیات ظاہری سے)موجود رہے تو آپ ﷺ کا وجود با جود بڑا امان تھا، اب جب تک آپ ﷺ کی سنت زندہ و باقی رہے گی تو امان بھی باقی ہے اور جب سنت مردہ ہو جائے گی تو بلا اور فتنہ کا انتظار کرنا۔ (صحیح مسلم ج۲ ص ۱۹۶۱)

اور اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ- یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے اس غیب بتانے والے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔(الاحزاب:۵۶)

اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ پر خود درود بھیج کر، پھر فرشتوں کے ذریعہ درود بھیج کر اور مسلمانوں کو آپ ﷺ پر صلوۃ و سلام عرض کرنے کا حکم دے کر آپ ﷺ کی بڑی فضیلت ظاہر کی ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
آٹھویں فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ پر درود بھیجنا ، آپ ﷺ کی مدد کرنا اور آپ ﷺ کے سبب سے عذاب کو دفع کرنا (حصہ 4)

#Shorts
#سنت
#صلوۃ
#سلام
#درود
#سنت_نبوی
#درود_شریف
#الاحزاب
#فضیلت_درود
#اطاعت_رسول
#شان_مصطفی
#سنت_زندہ_رہے_گی
#صلوۃ_و_سلام
#ThinkGoodGreen
#AshShifa
#IslamicShorts
#IslamicStatus
#UrduBayan
#DeeneIslam

Category

📚
Learning
Comments

Recommended