اللہ عزوجل نے اپنے لطفِ الٰہی سے سرکارِ دوعالم ﷺ کو مخلوقاتِ عالم میں سب سے پہلے خلق فرمایا اور بعثت میں انبیاء کے آخر میں مبعوث فرمایا، مگر قرآنِ کریم میں انبیاء علیہم السلام سے پہلے آپ ﷺ کا ذکر کرنا مقامِ مصطفیٰ ﷺ کی سبقت و برتری کا واضح ثبوت ہے۔
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کے قولِ شریف کی روشنی میں امام قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب 'الشفا شریف' میں حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے قلمِ مبارک سے اس موضوع کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
كُنْتُ أَوَّلَ الّأَنْبِيَاءِ فِيْ الْخَلْق وَاٰخَرَهُمْ فِيْ الْبَعْثِ : خلق میں تو میں اول الانبیاء ہوں اور بعثت میں ان کا آخر۔
(دلائل النبوۃ لابی نعیم ص ۴۲،فضیلۃ المناحيه الحسنه لابی حاتم ص۵۶۰)
اسی لیے تو آیت بالا میں اللہ عزوجل نے حضرت نوح علیہ السلام وغیرہ سے پہلے آپ ﷺ کا ذکر فرمایا۔
سمرقندی علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ اس آیت میں انبیا علیہم السلام کے ذکر سے پہلے ہمارے حضور ﷺ کا ذکر کرنا آپ ﷺ کی خصوصی فضیلت پر دال ہے حالانکہ حضور ﷺ بعثت کے لحاظ سے ان کے آخر میں ہیں، غرضیکہ اللہ عزوجل نے صُلب آدم علیہ السلام سے ذریات انبیا علیہم السلام کو نکال کر ان سے یہ عہد لیا۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
ساتویں فصل | اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں انبیا علیہم السلام پر حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور فضائل کی خبر دی (حصہ 6)
#اول_الانبیاء
#نور_المصطفیٰ
#ختم_النبوت
#Shorts
#ThinkGoodGreen
#AshShifa
#مقام_مصطفیٰ
#ختم_النبوت
#اولیت_مصطفیٰ
#فضیلت_نبوی
#اول_الانبیاء
#شان_مصطفی
#خلق_میں_اولیت_نبوت
#نور_المصطفیٰ
Comments