شانِ مصطفیٰ ﷺ کی یہ عظمت قرآنِ کریم میں محفوظ ہے کہ میثاقِ انبیا علیہم السلام میں اللہ عزوجل نے حضرت نوح علیہ السلام سے پہلے اپنے حبیبِ پاک ﷺ کا ذکر خصوصی طور پر فرمایا، اور وحیِ نبوت میں بھی انہیں نمایاں مقام عطا کیا۔
یہ عظیم دلیل امام ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی 'الشفا شریف' کی ساتویں فصل سے ماخوذ ہے، جس کا اردو ترجمہ حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا۔
اللہ عز وجل فرماتا ہے:
﴿وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ﴾
اور اے محبوب!یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے عہد لیا اور تم سے اور نوح سے (آخر آیت تک)۔ (الاحزاب: ۷)
ایک اور جگہ ارشادفرمایا:
﴿اِنَّاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ كَمَاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى نُوْحٍ وَّ النَّبِیّٖنَ مِنْۢ بَعْدِهٖۚ (إِلٰى قوْلِهٖ) شَهِيْدًا﴾
بیشک اے محبوب ہم نے تمھاری طرف وحی بھیجی جیسے وحی نوح اور اس کے بعد کے پیغمبروں کو بھیجی۔ (النساء:۱۶۳)
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
ساتویں فصل | اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں انبیا علیہم السلام پر حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور فضائل کی خبر دی (حصہ 4)
#میثاق_انبیا
#فضائل_نبوت
#شان_نبوت
#Shorts
#AshShifa
#QadiIyad
#AlShifa
#islamicshorts
#ThinkGoodGreen
Comments