Skip to playerSkip to main content
عطرِ مصطفیٰ ﷺ کا وہ عظیم معجزہ کہ آپ ﷺ کا دستِ مبارک جس سے چھو جاتا، وہ سارا دن مہکتا رہتا!
تصور کریں! آپ ﷺ جس شخص سے مصافحہ فرماتے یا جس بچے کے سر پر دستِ شفقت پھیرتے، وہ خوش نصیب سارا دن اسی روحانی مہک سے پہچانا جاتا۔
قاضی عیاضؒ کی شہرہ آفاق کتاب 'الشفا' اور صحیح مسلم میں جلیل القدر صحابہ (حضرت انسؓ اور جابرؓ) کی متفقہ گواہی ہے کہ آپ ﷺ کا دستِ اقدس عطار کے ڈبے کی طرح ٹھنڈا اور معطر رہتا۔ آپ ﷺ کے جسمِ اطہر اور پسینہ مبارک کی قدرتی خوشبو، دنیا کے بہترین عنبر اور کستوری سے بھی کہیں بڑھ کر تھی۔

👇 کمنٹ میں انتہائی ادب سے "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" لکھیں اور ایسی ایمان افروز ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل سبسکرائب کریں!

تیسری فصل | آپ ﷺ کی نظافت و پاکیزگی (حصہ 1)

حضورﷺ کے جسم مبارک کی نظافت اور بدن اقدس اور اس کے پسینہ کی خوشبو اور اس کا میل کچیل اور عیوبات جسمانیہ سے پاک وصاف ہونا یہ ہے کہ اس بارے میں بھی اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو وہ خصوصیت عطا فرمائی ہے کہ آپ ﷺ کے سوا کسی میں پائی ہی نہیں جاتی۔

مزید برآں یہ کہ اللہ عز وجل نے آپ ﷺ کو شرعی نفاست و پاکیزگی اور دس فطری خصلتوں سے بھی مزین کیا، چنانچہ حضور ﷺ فرماتے ہیں: بُنِىَ الدِّيْنُ عَلَى النَّظَافَةِ : دین کی بنیاد پاکیزگی پر ہے۔
(سنن ترمذی ج۴ ص۱۹۸)

حدیث: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بالا سناد مروی ہے ،وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورﷺ کے جسم مبارک کی خوشبو سے بڑھ کر کسی عنبر، کستوری اور کسی چیز کی خوشبو کو نہ پایا۔ (صحیح مسلم ج۴ص۱۸۱۵)

حدیث: حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضور ﷺ نے ان کے رخسار کو چھوا تو وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضورﷺ کے دست اقدس میں ایسی ٹھنڈک اور خوشبو پائی کہ گویا ابھی آپ ﷺ نے عطار کے ڈبہ سے اپنے ہاتھ کو باہر نکالا ہے۔ (صحیح مسلم ج۴ص۱۸۱۴)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے علاوہ بھی مروی ہے کہ خواہ آپ ﷺ نے خوشبو لگائی ہوتی یا نہیں لیکن آپ ﷺ جس سے بھی مصافحہ فرماتے تو وہ شخص سارے دن اس کی خوشبو سے معطر رہتا۔

اگر آپ ﷺ کسی بچہ کے سر پر (شفقت سے) اپنے دست اقدس کو پھیرتے تو وہ بچہ خوشبو سے پہچانا جا تا ( کہ اس پر حضور ﷺ نے دست شفقت پھیرا ہے)۔ (صحیح مسلم ج۴ص۱۸۱۴)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
تیسری فصل | آپ ﷺ کی نظافت و پاکیزگی (حصہ 1)


#سیرت_النبیﷺ
#ProphetMuhammad
#HazratMuhammadSAW
#SeeratUnNabi
#MiraclesOfIslam
#IslamicShorts
#IshqERasool
#IslamicMiracles
#IslamicHistory
#Seerah
#Cleanliness
#Khushboo_e_Rasool
#KhushbooERasool
#DastEMubarak
#Mojzat_e_Mustafa
#MojzatEMustafa
#PropheticPurity
#AshShifa
#QaziIyaz
#SahihMuslim
#NabiKaPaseena
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended