Skip to playerSkip to main content
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب حضور ﷺ مسکراتے تھے تو دیواروں پر اس کی چمک پڑتی تھی؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی زبانی سنیے آپ ﷺ کے حلیہ مبارک کی وہ مستند تفصیلات جو روح کو تروتازہ کر دیں۔

ابوالفضل قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق تصنیف "الشفا شریف" (مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ) سے ماخوذ اس ویڈیو میں جانیں کہ آپ ﷺ کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح نہیں بلکہ چاند و سورج کی طرح چمکتا تھا۔

بحیثیت سیرتِ طیبہ کے طالب علم، میں نے ان تمام صحابہ کے بیانات کو یکجا کیا ہے تاکہ آپ مستند حوالوں سے حضور ﷺ کے حسن و جمال کی زیارت کا احساس کر سکیں۔

👇 محبتِ رسول ﷺ کے اظہار کے لیے کمنٹ سیکشن میں درود شریف (ﷺ) لکھیں اور مزید مستند سیرت شارٹس کے لیے چینل کو ابھی سبسکرائب کریں!

دوسری فصل | آپ ﷺ کا حلیہ مبارک (حصہ 3)

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی بالوں والے کو، کہ اس کے بال کندھوں تک لٹکتے ہوں ، سرخ لباس میں حضور ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہ دیکھا۔
(سنن دارمی ج ا ص ۳۵، دلائل النبوہ للبیہقی ج اص ۳۱۵، شمائل ترمذی ص۳)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ سے زیادہ کسی کو خوبصورت نہ دیکھا، گویا آپ ﷺ کے رخسار مبارک میں سورج تیر رہا ہے۔ جب آپ ﷺ مسکراتے تھے تو دیواروں پر اس کی چمک پڑتی تھی۔
( شمائل ترمذی ص۱۱۰،مسند امام احمد ج ۲ ص۳۵۰، ابن حبان ج ۸ص۷۴)

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے کسی نے کہا کہ آپ ﷺ کا چہرہ تلوار کی طرح چمکتا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں بلکہ چاند و سورج کی طرح چمکتا تھا اور آپ ﷺ کا چہرہ گول تھا۔
(صحیح مسلم ج۴ ص ۱۸۲۳)

حضرت ام معبد رضی اللہ عنھا نے حضور ﷺ کی تعریف کی رفعت میں کہا کہ آپ ﷺ دور سے بہت خوبصورت اور قریب سے نہایت شیریں اور حسین معلوم ہوتے تھے۔
(دلائل النبوہ للبیہقی ج اص۲۷۹)

حضرت ابن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی مثل چمکتا تھا۔(شمائل ترمذی ص۲۱)

حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ کی تعریف میں یہ آخری الفاظ بیان فرمائے کہ جو شخص اچانک آپ ﷺ کو دیکھتا وہ خوفزدہ ہو جاتا اور جو آپ ﷺ سے ملاقات کرتا وہ حضور ﷺ سے محبت کرتا تھا۔ (شمائل ترمذی ص۲۱)

ہر وہ شخص جو حضور ﷺ کی تعریف میں رطب اللسان ہے، کہتا ہے کہ میں نے اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ حضور ﷺ کے مماثل ہو۔

غرضیکہ حضور ﷺ کی تعریف و توصیف کتب احادیث میں شرح و بسط کے ساتھ مذکور ہیں، ہم ان سب کو لکھنے سے عاجز ہیں بلکہ ہم آپ ﷺ کی تعریف میں چند نکتوں پر ہی اکتفا کرتے ہیں ، مجملًا وہ حدیث مقصد میں کفایت کر سکتی ہے جو ذکر کی ہے اور ان فصلوں کو ایک حدیث جامع پرختم کر دیا جس پر تم انشاء اللہ عز وجل واقف ہو جاؤ گے۔

#IslamicShorts
#سیرت_النبیﷺ
#IslamicHistory
#ProphetMuhammad
#Sahaba
#SeeratUnNabi
#HuliaMubarak
#HuliyaMubarak
#HilyaMubarak
#AshShifaShareef
#AbuHurairah
#HazratAli
#جمال_مصطفی
#سیرت_النبی
#حِلْيَةُ_النَّبِيِّ
#نبی_پاک
#شمائل_النبي
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended