کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ حقیقتاً کیسے دکھتے تھے؟
قاضی عیاضؒ کی 'الشفاء شریف' سے جانیے حضور ﷺ کے نورانی چہرے اور قد مبارک کا حیران کن معجزہ۔
سیرت النبی ﷺ کے ایک مستند محقق کے طور پر، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی روایات کا عمیق مطالعہ بتاتا ہے کہ آپ ﷺ کا حلیہ بے مثال تھا۔ جب آپ ﷺ مسکراتے تو دندان مبارک بجلی کی طرح چمکتے، اور گفتگو فرماتے تو محسوس ہوتا جیسے نور کی جھڑیاں برس رہی ہوں۔ درمیانہ قد ہونے کے باوجود یہ آپ ﷺ کا ایک عظیم معجزہ تھا کہ اگر سب سے لمبا شخص بھی آپ کے برابر کھڑا ہوتا تو آپ ﷺ ہی بلند معلوم ہوتے۔ عشق رسول ﷺ پر مبنی اس مستند ویڈیو کو مکمل دیکھیں اور کمنٹ میں سبحان اللہ ضرور لکھیں۔
دوسری فصل | آپ ﷺ کا حلیہ مبارک
آپ ﷺ کی صورت اور اس کا جمال ، اور آپ ﷺ کا اعضا و قومی کے متناسب ہونے میں تو بہت سی احادیث صحیحہ و مشہورہ منقول و مروی ہیں منجملہ (ان میں سے) ان کے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یعنی حضرت علی ، حضرت انس بن مالک، حضرت ابو ہریرہ، حضرت براء بن عازب، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت ابن ابی ہالہ، حضرت ابن ابی جحیفہ ،حضرت جابر ابن سمرہ ، حضرت ام معبد ، حضرت ابن عباس ، حضرت معرض بن معیقیب ، حضرت ابی طفیل ، حضرت عداء بن خالد ، حضرت خریم ابن فاتک ، حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہم سے یہ حدیث مروی ہے کہ:
حضور ﷺ کا گورا رنگ، سیاه و کشادہ آنکھیں سرخ ڈورے والی ، لمبی پلکیں ، روشن چہرہ، بار یک ابرو، اونچی بینی (ناک)، چوڑے دانت ، گول چہرہ ،فراغ پیشانی ،گھنی ریش مبارک جو سینہ کو ڈھانک لے، شکم و سینہ ہموار، چوڑا سینہ، بڑے کاندھے بھری ہوئی ہڈی، موٹے بازو، کلائیاں و پنڈلیاں ہتھیلیاں فراخ ، قدم چوڑے، ہاتھ پاؤں لمبے، بدن مبارک جب برہنہ ہو (جب کرتا وغیرہ اوپر سے اٹھا ہوتا) تو خوب چمکتا، سینہ سے ناف تک بالوں کی باریک لکیر، میانہ قد نہ زیادہ طویل نہ زیادہ قصیر، باوجود اس کے جو سب سے زیادہ لمبا شخص ہوتا اگر آپ ﷺ کے برابر کھڑا ہوتا تو اس سے بلند معلوم ہوتے ( یہ آپ ﷺ کا معجزہ تھا) آپ ﷺ کے بال نہ بالکل سیدھے نہ بلدار ، جب آپ ﷺ ہنستے تو دندان مبارک مثل بجلی کے چمکتے ، بارش کے اولے کی طرح سفید و شفاف، جب آپ ﷺ گفتگو فرماتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ نور کی جھڑیاں آپ ﷺ کے دندان مبارک سے جھڑ رہی ہیں، گردن نہایت خوبصورت، نہ آپ ﷺ کا چہرہ بہت بھرا ہوا تھا نہ بہت لاغر، بلکہ بدن کے مناسب ہلکا گوشت تھا۔
(دلائل النبوہ للبیہقی ج اص ۲۹۸)
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
دوسری فصل | آپ ﷺ کا حلیہ مبارک (حصہ 2)
#SeeratUnNabi
#ProphetMuhammad
#HuliyaMubarak
#سیرت_النبیﷺ
#IslamicHistory
#IslamicShorts
#HilyaMubarak
#حلیہ_مبارک
#شمائل_النبي
#Seerah
#الشفا_شريف
#ThinkGoodGreen
Comments