Skip to playerSkip to main content
مقامِ مصطفیٰ ﷺ اور زمین کا وہ عظیم معجزہ جس نے عقلوں کو دنگ کر دیا!
تصور کریں وہ منظر جب زمین انتہائی ادب سے شق ہو کر سب کچھ اپنے اندر پوشیدہ کر لیتی اور فضا میں صرف خوشبو ہی خوشبو باقی رہ جاتی تھی۔
امام قاضی عیاضؒ کی "الشفا شریف" کے مطابق، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی مستند گواہی ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام خصوصاً ہمارے نبی ﷺ کا وجودِ مسعود سراپا نور اور ہر قسم کی کراہت سے پاک تھا ۔ محدثین اور واقدیؒ کی تحقیق کے مطابق یہ زمین کا وہ خاص ادب تھا جو اللہ نے اپنے محبوب ﷺ کے لیے مخصوص فرمایا تھا ۔
👇 اس عظیم معجزے کی نسبت سے کمنٹ میں 'سبحان اللہ' لکھیں اور سبسکرائب کریں!

تیسری فصل | آپ ﷺ کی نظافت و پاکیزگی (حصہ 3)

حضور ﷺ کے شمائل و اخبار میں بعض محدثین نے بیان کیا کہ جب حضورﷺ رفع حاجت کا ارادہ فرماتے تو زمین شق ہو کر آپ ﷺ کا بول و براز نگل جاتی، صرف وہاں خوشبو ہی خوشبو معلوم ہوتی۔ محمد بن سعد کاتب واقدی رحمہ اللہ نے اس بارے میں ایک حدیث ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت کی، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضورﷺ سے عرض کیا کہ حضورﷺ بیت الخلا جاتے ہیں لیکن وہاں پر ہم رفع حاجت کا کوئی نشان نہیں پاتے، حضورﷺ نے فرمایا: ’’ اے عائشہ ! تم کو معلوم نہیں کہ زمین ان فضلات کو نگل جات ی ہے جو انبیاے کرام علیہم السلام سےن کلتے ہیں، ہم میں سے کوئی ایسی چیز ہرگز نہ دیکھو گی۔ ‘‘
(حاکم ج۴ ص ۷۲)

گویا یہ حدیث مشہور نہیں لیکن اہل علم کا ایک طبقہ یہ ضرور مانتا ہے کہ حضور ﷺ کا بول و براز پاک تھا اور یہی بعض شوافع کا قول ہے، جس کو امام ابونصر بن صباغ علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب ’’شامل‘‘ میں نقل فرمایا اور دونوں قولوں کو علما سے نقل کر کے ابوبکر بن سابق المالکی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’البديع في فروع المالکیہ‘‘ اور اس سے قبل میں ان کی تخریج کو بھی بیان کیا جن مسائل میں مذہب مالکی پر شوافع کی تفریعات نہیں ہیں، اس کی دلیل یہ ہے کہ حضور ﷺ کے وجود اقدس میں کوئی ایسی چیز ہے ہی نہیں جو مکروہ و نا پسندیدہ ہو۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#سیرت_النبیﷺ
#ProphetMuhammad
#Miracle
#AshShifa
#IslamicHistory
#IslamicMiracles
#Seerah
#SeeratunNabi
#NazaftEMustafa
#SeeratUnNabi
#MiraclesOfIslam
#Purity
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended