Skip to playerSkip to main content
ان میں سے بعض وہ ہیں کہ آپ ﷺ کو اپنی مخلوق میں علی وجہ الکمال جاہ وجلال کے ساتھ ظاہر فرمایا اور محاسنِ جمیلہ،اخلاق حمیدہ، مناصبِ کریمہ، فضائلِ حمیدہ سے ممتاز فرمایا اور براہینِ واضحہ ،معجزاتِ باہرہ اور ان کرامات بَیِّنَہ سے تائید کی جن کومعاصرین نے مشاہدہ کیا جس نے آپ ﷺ کی زیارت کی اس نے دیکھا اور بعد والوں کے لیے ان کا علم علم الیقین ہے، یہاں تک کہ حقیقتِ واقعہ کا علم ہم کو حاصل ہوا، ہم پر آپ کے انوار کی بارش ہوئی.

صلی اللہ علیہ وسلم کثیرا۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بالا سناد مروی ہے کہ حضور ﷺ کی خدمت عالی میں شب اسری ( شب معراج) براق پیش کیا گیا کہ جو لگام اور زین سے مز ین تھا، براق نے حضورﷺ کو سوار کرنے میں پس و پیش کیا ، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا: کیا تو (احمد مجتبی) محمد (مصطفی ﷺ) کے حضور شوخی کرتا ہے ( خبر دار) تجھ پر حضور ﷺ سے بڑھ کر مکرم ذات کوئی سوار نہیں ہوئی۔
راوی کا بیان ہے کہ یہ سن کر براق شرم و ندامت سے پسینہ پسینہ ہو گیا اور گردن جھکا دی۔
( سنن ترمذی ج ۴ ص ۶۳ ۳ ، مستدرک ج ۲ ص ۲۴۰، دلائل النبوہ للبیہقی ج ۳ ص ۳۸۲، مسند امام احمد ج ۳ ص ۱۴۸، ج ۴ ص ۲۰۸ - ۲۰۷)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShifaSharif
#IslamicHistory
#Shan-e-Mustafa
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended