Skip to playerSkip to main content
ایک ( مجروح) روایت میں یہ ہے کہ آپ ﷺ سے جو لغزشیں قبل اظہار نبوت ہوئی ہیں ان سے آپ ﷺ کا دل پاک کر دیا ہے، بعض زمانہ جاہلیت کا بوجھ مراد لیتے ہیں اور بعض کہتے ہیں اس سے وہ بوجھ مراد ہے جو اظہار رسالت کے وقت آپ ﷺ کی کمر ، وحی رسالت کے بوجھ سے دب گئی تھی یہاں تک کہ آپ نے اس کو ادا فرمایا یعنی تبلیغ رسالت فرما دی، اسے ماوردی اور سُلَمِی رحمھما اللہ نے نقل کیا ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ ہم نے آپ ﷺ کو معصوم بنایا اگر معصوم نہ کرتے تو یقینا ً لغزشوں کے بوجھ سے کمر بھاری ہو جاتی ،اس کو (فقیہہ ابواللیث سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ ) نے روایت کیا ہے۔
﴿وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾ : اور ہم نے تمھارے لیے تمھارا ذکر بلند کر دیا۔ (الم نشرح: ۴)
یحیی ابن آدم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ( آپ ﷺ کے ذکر کی رفعت سے( مراد نبوت ) کا اعلان) ہے، بعض کہتے ہیں کہ اے محبوب جب ( بندہ) مجھے یاد کرے گا تو میرے ساتھ تمھیں بھی یاد کرے گا (جس طرح) کلمہ طیبہ میں کہ
’’ لا الہ الا الله محمدرسول اللہ‘‘ اور بعض اذان و اقامت میں (حضور ﷺ کا ذکر) مراد لیتے ہیں۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShanEMustafa
#SeeratunNabi
#QuranicVerses
#Islamic
#Islam
#AshShifa
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended