حضرت جعفر بن محمد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اپنی مخلوق کو اس کی اطاعت میں عاجز ہوتا جان لیا پھر ان کو اس کی معرفت کرائی تا کہ وہ جان لیں کہ وہ اس کی خدمت و عبادت صفائی قلب کے ساتھ نہیں کر سکتے ، پس اللہ عزوجل نے اپنے اور ان کے درمیان صورت مماثلت کر کے ان کی جنس میں سے ایک ایسی مخلوق (انبیاے کرام علیھم السلام) پیدا فرمائی کہ جن کا وصف ہی یہ ہے کہ وہ ان پر لطف و کرم کر یں اور اس مخلوق (انبیاے کرام علیھم السلام) کو ان لوگوں کے لیے سفیر و واسطہ اور پیامبر بنایا اور ان کی فرمانبرداری کو اپنی اطاعت اور ان کی پیروی کو اپنی موافقت کہا۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے:
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ (النساء:۸۰)
جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔
اور ارشاد ہوا:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ (الانبیاء: ۱۰۷)
اور ہم نے تمھیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#AshShifa
#ShanEMustafa
#QuranVerses
#RahmatulLilAlameen
#Islamic
#ThinkGoodGreen
Comments