Skip to playerSkip to main content
ابو بکر محمد بن طاہر رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ عزوجل نے ’’رحمت‘‘ کے ساتھ مزین کیا، آپ ﷺ سراپا رحمت ہیں اور آپ ﷺ کے تمام خصائل و صفات مخلوق پر رحمت فرمانا ہے، جس نے بھی آپ ﷺ کی رحمت (عامہ) سے حصہ پایا وہی( در حقیقت) دین و دنیا میں ہر برائی سے نجات یافتہ اور دونوں جہان میں با مراد ہے، کیا تم اللہ عزوجل کے اس فرمان کو نہیں دیکھتے کہ وہ فرماتا ہے: ﴿وَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴾ (الانبیاء: ۱۰۷)اور ہم نے تمھیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے لہذا حضور ﷺ کی حیات ظاہری بھی رحمت ہے اور حیات باطنی (وفات) بھی رحمت ، جیسا کہ حضور ﷺ خود ارشاد فرماتے ہیں:
حَیَاتِیْ خَيْرٌ لَّكُمْ وَ مَوْتِىْ خَيْرٌ لَّكُمْ (بزار ج اص ۳۹۷)
میری یہ زندگی بھی تمھارے لیے بہتر ہے اور یہاں سے کوچ کر جانا ( وصال) بھی تمھارے لیے بہتر ہے۔نیز حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:
إِذَا أَرَادَ اللهُ رَحْمَةً بِأُمَّةٍ قبَضَ نَبِيَّهَا قبْلَهَا فَجَعَلَهٗ لَهَافَرَطاً وَّسَلَفًا
جب الله عزوجل کسی امت پر رحمت فرمانے کا ارادہ کرتا ہے تو پہلے اس امت کے نبی کی روح قبض کرتا ہے اس کے بعد ان پر حال و مستقبل میں مہربانی فرماتا ہے۔
(صحیح مسلم ج۴ ص ۱۷۹۲)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShanEMustafa
#AlShifa
#RahmatulLilAlameen
#IslamicShorts
#Islamic
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended