حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورﷺ فرماتے ہیں کہ :
جبرئیل علیہ السلام نے آ کر کہا:
إِنَّ رَبِّىْ وَرَبَّكَ يَقوْلُ تَدْرِيْ كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ ؟ قلْتُ اَللهُ اَعْلَمُ قالَ إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِىَ
میرا اور آپ کا رب فرماتا ہے کہ اے محبوب ﷺجانتے ہو کس طرح تمھارے ذکر کو بلند کیا؟ حضورﷺ فرماتے ہیں: اللہ ہی خوب جانتا ہے ، جبرئیل علیہ السلام نے کہا : جب میں یاد کیا جاتا ہوں تو میرے ساتھ آپ بھی یاد کیے جاتے ہیں۔
( ابن حبان ج ۵ ص 62، مسند ابی یعلی ج ۲ ص ۵۳۳،۵۲۲)
ابن عطا کہتے ہیں کہ ایمان کی تکمیل ہی میرے ساتھ آپ ﷺ کے ذکر سے ہوتی ہے، نیز کہتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کے ذکر ہی کو اپنا ذکر قرار دیا ہے،لہذا جس نے آپ ﷺ کا ذکر کیا، اس نے میرا ہی ذکر کیا۔
حضرت جعفر بن محمد صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
لَا يَذْكُرُكَ أَحدٌ بِالرِّسَالَةِ اِلَّا ذَكَرَنِيْ بِالرَّبُوْبِيَّةِ
جوشخص تمھاری رسالت کا اقرار کرے گا اس نے میری ربو بیت کا اقرار کیا۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#ShanEMustafa
#IslamicShorts
#AshShifa
#ZikrERasool
#Islam
#Islamic
#ThinkGoodGreen
Comments