قسم سوم : اس میں ان امور کا بیان ہے کہ جو حضور ﷺ کے حق میں محال ہیں اور وہ امور جو حضور ﷺ کے لیے جائز ہیں اور وہ امور جوحضورﷺ پر ممنوع ہیں اور وہ امور بشر یہ جن کی نسبت آپ ﷺ کی طرف کر ناصحیح ہے۔اور یہ ’’ قسم سوم ‘‘ اللہ عز وجل تمھیں عزت دے اس کتاب کا راز اور ان تمام ابواب کے پھلوں کا مغز ہے اور اس سے پہلےکی دونوں قسمیں دراصل ان ( امور) کے لیے تمہید و دلائل کے مرتبہ میں ہیں جو ہم اس قسم میں واضح و روشن نکات بیان کر یں گے اور یہی قسم مابعد کے لیے بھی حاکم ہوگی اور اس کتاب کی تالیف و تصنیف کا اصل سبب و وعدہ بھی یہی قسم ہے، جب ہم اس وعدہ کو پورا کریں گے تو ملعون دشمنوں کے سینے تنگ ہوں گے اور مومن مخلص کا دل یقین وعرفان سے روشن ہو گا اور فضائےصدر اس سے گنجینہ انوار بنے گا اور ہوشمنددانا حضور سید عالم ﷺ کی قدر و منزلت کما حقہ ، بجا لائےگا ، اس میں دو باب ہیں۔
باب اول: اس میں بیان ہے جو امور دینیہ میں مخصوص ہیں اور جس میں عصمت رسول ﷺ کو خوب ثابت کیا جائے گا،اس کی سولہ فصلیں ہیں۔
باب دوم : اس میں حضورﷺ کے دنیوی حالات کا بیان ہے یعنی بشریت کی کیفیت کی بنا پر جوامور آپ ﷺ پر واقع ہوتے رہے۔، اس میں آٹھ فصلیں ہیں۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#کتاب_الشفا
#حقوق_المصطفیٰ
#ShifaSharif
#ThinkGoodGreen
Comments