Skip to playerSkip to main content
حضرت جعفر بن محمد صادق رحمۃ اللہ علیہ سے اللہ عز وجل کے فرمان
﴿ فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ﴾ (الواقعہ:۹۱)’’اے محبوب تم پر سلام داہنی طرف والوں سے‘‘ کے بارےمیں مروی ہے کہ آپ کے سبب سے اصحاب یمین کی سلامتی ہے، بلا شک و ترددان پر یہ سلامتی حضور سید عالم ﷺ کی رحمت و مہربانی کی وجہ سے ہے۔
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے کہ:
﴿ اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِیْهَا مِصْبَاحٌؕ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَةٍؕ- اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ ﴾ (النور: ۳۵)
اللہ نور (اجالا) ہے آسمانوں اور زمین کا اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق کہ اس میں چراغ ہے، وہ چراغ ایک فانوس میں ہے، وہ فانوس گویا ایک ستارہ ہے موتی سا چمکتا روشن ہوتا ہے برکت والے پیڑ زیتون سے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShanEMustafa
#Quran
#ShifaSharif
#Islamic
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended