Skip to playerSkip to main content
فقیہ قاضی ( عیاض) ابوالفضل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اللہ عزوجل کا یہ فرمان حضور ﷺ کے لیے اس کی بارگاہ میں عزت و عظمت ،شرافت و منزلت اور آپ ﷺکی بزرگی پر بڑی حجت ہے کیونکہ آپ ﷺ کے قلب مبارک کو ایمان و ہدایت کے لیے کھول دیا، علم و حکمت کی صیانت و حفاظت کے لیے وسیع کر دیا اور جاہلیت کے بوجھ کو آپ ﷺ سے دور کر دیا اور جاہلیت کی عادات و خصائل کو جس پر یہ لوگ تھے، ان کا دشمن بنا دیا، آپ ﷺ کے دین کو ان کے دینوں پر تبلیغ رسالت و نبوت فرما کر غالب کر دیا اور آپ ﷺ کے اوپر سے رسالت و نبوت کے شدائد کو جو تبلیغ رسالت کی صورت میں پیش آتی تھیں محفوظ کیا اور جو کچھ آپ ﷺ پر نازل کیا گیا، آپ ﷺ نے ان سب کو پہنچا دیا اور آپ ﷺ کو اعلیٰ مرتبہ عنایت فرمایا، آپﷺ کے نام کے ذکر کو اتنا بلند کیا کہ اپنے نام کے ساتھ آپ ﷺ کا نام ملا دیا۔
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺکے ذکر کو دنیا و آخرت میں اتنا بلند کیا کہ کوئی خطیب یا کلمہ شہادت کہنے والا یا نماز پڑھنے والا ایسا نہیں جو
أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا رسول اللہ نہ کہے۔ (دلائل النبوہ ج۷ ص ۶۳)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShanEMustafa
#Quran
#Seerat
#Islamic
#Islam
#ProphetMuhammad
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended