قسم اول
آیات قرآنیہ سے حضور ﷺ کی قدر و منزلت اور عظمت و شان کا ثبوت
فقیہ قاضی امام ابو الفضل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل اس کو توفیق عطا فرمائے اور سیدھے راستہ پر گامزن رکھے،اس شخص پر کچھ پوشیدہ نہیں جس کو اللہ عزوجل نے تھوڑا سا بھی علم دیا ہے یا تھوڑی سی سمجھ بوجھ دی ہے کہ اللہ عزوجل نے ہمارے نبی مکرم ﷺ کی بڑی قدر و منزلت فرمائی ہے اور آپ ﷺ کو ایسے فضائل و محاسن اورمناقب کے ساتھ مخصوص کیاہے جس کا احاطہ ممکن نہیں اور آپ کے مرتبہ جلیلہ کو اتنا بڑھایا ہے کہ لوگوں کی زبان و قلم تھکتے ہیں۔
ان میں سے بعض وہ ہیں کہ جن کی تصریح اللہ عزوجل نے اپنی کتاب قرآن مجید فرقان حمید میں فرما دی اور آپ کے مراتب عالیہ پر لوگوں کو خبر دار کیا اور انھیں آپ کے اخلاق و آداب کی تعلیم دی اور بندوں کو ان پر اعتصام والتزام کے وجوب کی تلقین کی ہے، بلاشبہ اللہ عز وجل نے آپ ﷺ پر بے حد و غایت فضل و کرم فرمایا اور آپ ﷺ کو طیب و طاہر کیا اور آپ ﷺ کی مدح و ثنا کی پھر اس پر پوری پوری آپ کو جزا دی ،شروع و انجام میں اس کی برتری ہے اور اللہ عز وجل کی اول و آخر میں تعریف و تحمید ہے۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#ShanEMustafa
#AlShifa
#IslamicShorts
#AzmatERasool
Comments