Skip to playerSkip to main content
قسم چہارم: اس میں ان احکام کی وجوہات کا بیان ہے جو (معاذ اللہ) سب و تنقیص کر کے شان ارفع و اعلی کو گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں تین باب ہیں۔
باب اول: اس میں وہ امور ہیں جن کی نسبت (اگر معاذ اللہ حضور ﷺ کی طرف کر دی جائے تو وہ سب ونقص ہیں ، خواہ وہ اشارتًا ہوں یا صراحتًا (نعوذ باللہ)۔ اس میں نوفصلیں ہیں۔
باب دوم : اس میں آپ ﷺ کے شاتم ( گالی دینے والا) موذی اور تنقیص کر نے والے کی سزا کا حکم ہے اور اس کی تو بہ قبول کرنے ، نماز جنازہ پڑھنے اور اس کی وراثت کے بارے میں بیان ہے۔اس میں نوفصلیں ہیں۔
باب سوم : ہم نے اس کتاب کو باب سوم پرختم کیا ہے۔ جس کو ہم نے اس مسئلہ کاضمیمہ اور تکملہ قرار دیا ہے ، جو اس کے پہلے دو بابوں میں ذکر ہے یعنی اس شخص کے بارے میں حکم لگایا ہے جو کہ اللہ عز وجل اور اس کے رسولوں اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور حضور سید عالم ﷺکی آل و اصحاب کو (معاذ اللہ) برا بھلا کہتا ہے، ان امور کو اختصار کے ساتھ نوفصلوں میں بیان کیا ہے، اس پر کتاب کے ابواب و اقسام کا خاتمہ ہے جو اہل ایمان کی پیشانی کو ایمان سے پرانوار کر کے تراجم کے تاج پر چمکتا دُرِّشہوار بنے گا اور ہر قسم کے شکوک و اوہام، تخمین وتخیل کو دور کر کے مومنین کے سینہ کو شفا اور حق کو ظاہر کرےگا،بےوقوف ہٹ دھرم سے کوئی سروکار نہیں۔ میں اللہ عز وجل ہی سے مدد چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
ابوالفضل محمد عیاض مالکی غفرلہ

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#NamoosERisalat
#ShanEMustafa
#AshShifa
#QadiIyad
#IslamicLaw
#ThinkGoodGreen
#IslamicShorts
#TahaffuzENamoosERisalat
#Deen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended