Skip to playerSkip to main content
Ghamgeen Aurat Ki Kahani #motivational #motivation #STORY

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک عورت تھی جو اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ رہا کرتی تھی وہ خوشیوں میں مگن اپنی زندگی گزار رہی
00:06تھی اچانک ایک دن ایسا ہوا کہ اس کا بیٹا خالق حقیقی سے جا ملا اس عورت کے لیے اس
00:12کی کل کائنات اس کا اکلوتا بیٹا ہی تھا اس کا اس طرح سے اس دنیا سے چلے جانا اس
00:17عورت کو برداشت نہیں ہو رہا تھا اس کا ذہن قدرت کے اس نظام کو قبول کرنے کے لیے تیار
00:23ہی نہیں تھا
00:24رو رو کر اس کا برا حال ہو رہا تھا روتی ہوئی ایک حکیم صاحب کے پاس چلی گئی اور
00:29حکیم سے کہا کہ میں اپنی ساری جماپون جی خرچ کرنے کے لیے تیار ہوں بس میرا بیٹا واپس لوٹائے
00:35حکیم صاحب آپ مجھے کوئی ایسا نسخہ بتا دیں جس سے میرا بیٹا دوبارہ زندہ ہو جائے
00:41حکیم صاحب اس غمزدہ عورت کی حالت دیکھ چکے تھے وہ کافی سوچ رہے تھے سوچ بچار کے بعد بولے
00:47ہاں ایک نسخہ ہے تو صحیح پر اس میں علاج کے لیے ایک سرسو کے بیج کی سخت ضرورت ہے
00:54جو کسی ایسے گھر سے لیا گیا ہو جس میں کبھی کوئی غم نہ آیا ہو
00:58عورت بولی کہ بس اتنی سی بات ہے یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے یہ تو میں آسانی سے
01:03حاصل کر لوں گی اس عورت کے خیال میں اس کا گاؤں ہی تو وہ جگہ تھی جہاں لوگوں کو
01:08کوئی غم نہیں تھا
01:09بس یہی خیال دل میں سجائے وہ گاؤں کی طرف چل پڑی اور اس نے ایک گھر کا جا کر
01:15دروازہ کھٹ کھٹایا گھر سے ایک نوجوان عورت باہر نکلی اس نے اس سے سوال کیا کہ کیا آپ کے
01:22گھر نے کبھی کوئی غم تو نہیں دیکھا
01:24اس پر اس عورت کے چہرے پر ایک تلخی سے آ گئی وہ اپنے آنسوں چھپائے ہوئے بولی میرا گھر
01:30ہی تو وہ جگہ ہے جہاں دنیا بھر کے دکھوں نے بسیرہ کیا ہے میرے شوہر کی وفات ہو چکی
01:36ہے میرے تین بیٹے ہیں اور دو بیٹیاں ہیں
01:39گھر کا گزر بسر کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی ذریعے معاشی ہی نہیں ہے اس لیے ہمیں گھر کا
01:44سامان بیچ کر اپنا گزارہ کرنا پڑتا ہے
01:47اس طرح ہماری زندگی مشکل سے گزر رہی ہے اور اب تو حالت یہ ہے کہ اب اس کے پاس
01:52بیچنے کا کوئی بھی سامان نہیں ہے
01:55اس عورت کی کہانی اتنی غمزدہ تھی کہ وہ عورت اس کے پاس بیٹھ کر اس کی غم گساری اور
02:01اس کا غم ہلکہ کرتی رہ گئی
02:03مغرب سے پہلے یہ عورت ایک اور گھر میں داخل ہوئی یہاں پر ایک اور غم اس کا منتظر تھا
02:09اس عورت کا شوہر ایک موزی مرض میں مبتلا تھا گھر میں بچوں کے لیے کھانا پکانے کا کوئی سامان
02:15ہی نہیں تھا
02:16بلکہ یہ بچے اس وقت بھوکے بیٹھ ہوئے تھے یہ عورت بھاگ کر بازار گئی اور اس کے پاس جتنے
02:22بھی پیسے موجود تھے وہ ان سے کھانے پینے کا سامان لے آئی
02:26اس نے اس عورت کے ساتھ مل کر کھانا بھی پکایا اور بچوں کو اپنے ہاتھوں سے بیٹھ کر کھلایا
02:32بھی
02:32کچھ دیر بچوں کے ساتھ جی بہلایا اور بعد میں یہ کل آنے کا وعدہ کر کے اپنے گھر کی
02:38طرف نکل پڑی
02:39اگلے دن یہ عورت ایک گھر سے دوسرے گھر یوں ہی چکر لگاتی رہی اس امید میں کہ شاید کوئی
02:45ایسا گھر مل جائے جس پر کبھی غم کی پرچھائی ہی نہ پڑی ہو
02:49گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ یہ بستی کا ہر ایک گھر دیکھ چکی تھی مگر اس کو ایک بھی گھر
02:56ایسا نہ ملا جس پر کبھی غم کے سائے نہ منڈلائے ہوں
02:59وہ لا شعوری طور پر دوسروں کے غموں میں شامل ہو کر ان کے غموں کا مداوہ بنتی گئی اس
03:05کو اپنا غم کم لگنے لگا
03:08بستی کے حکیم صاحب نے اس کو اس کا غم کم کرنے کے لیے ایسا نسخہ بتا دیا تھا جس
03:14میں سرسوں کے بیج کا ملنا تو ناممکن تھا لیکن وہ اپنے غم پر قابو ضرور پا سکتی تھی
03:20دوستو غموں کو بانٹنے ہی سے غموں کو کم کیا جا سکتا ہے کسی کی خوشی میں شامل ہونے سے
03:27اس کی خوشی کو دگنا کیا جا سکتا ہے
03:30مگر غموں میں شامل ہونے سے اپنے غم بھی آدھے رہ جاتے ہیں اس لیے دوسروں کے غم بانٹیں دوسروں
03:37کی بات سنیں ان کے ساتھ اپنا ٹائم بتائیں اور ویڈیو پسند آئی ہو تو شیئر ضرور کر دیں
Comments

Recommended