00:00ایک نوجوان تھا جو کافی عرصے سے بيروزگار تھا اور نوکری کی تلاش میں بھٹک رہا تھا
00:05ایک دن اسے شہر کے ایک بہت بڑے تاجر کے ہاں نوکری مل گئی
00:08تاجر نے اسے اپنے گدام کا انچارج بنا دیا جہاں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اور اناج رکھا ہوا تھا
00:15نوجوان بہت خوش ہوا اور اس نے پوری امانداری اور لگن سے اپنا کام شروع کر دیا
00:20وہ روزانہ صبح وقت پر آتا ایک ایک چیز کا حساب رکھتا اور گدام کی حفاظت کرتا
00:27تاجر نے کئی بار دور سے اس کی نگرانی کی اور وہ اس کی محنت اور دیانتداری سے بہت متاثر
00:34ہوا
00:34کچھ مہینے گزرنے کے بعد تاجر نے اس نوجوان کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا
00:39ایک شام جب گدام بند ہونے والا تھا تاجر نے جان بوجھ کر نوٹوں سے بھرا ہوا ایک بیگ جس
00:45میں تقریباً پچاس ہزار روپے تھے
00:47گدام کے ایک کونے میں محس کے نیچے گرا دیا اور خود وہاں سے چلا گیا
00:52تاجر کا خیال تھا کہ نوجوان یہ رقم دیکھ کر یا تو اسے چھپا لے گا
00:57یا پھر اپنی ضرورت کے لیے استعمال کر لے گا کیونکہ اس کی تنخواہ اتنی زیادہ نہیں تھی
01:03اگلی صبح جب نوجوان گدام میں آیا اور صفائی کرنے لگا تو اس کی نظر اس بیگ پر پڑی
01:08اس نے بیگ کھولا تو وہ نوٹوں سے بھرا ہوا تھا
01:11نوجوان کے دل میں ایک پل کے لیے بھی لالچ نہیں آیا
01:15اس نے فوراں بیگ بند کیا اور سیدھا تاجر کے دفتر پہنچ گیا
01:19اس نے وہ بیگ تاجر کے سامنے میز پر رکھا اور بہت ہی عدب سے بولا
01:24کہ صاحب یہ رقم کل شام شاید آپ جلدی میں گدام میں ہی بھول گئے تھے
01:29یہ مجھے میز کے نیچے سے ملی ہے اسے سنبھال لیجئے
01:32تاجر نے بیگ دیکھا پھر نوجوان کی طرف دیکھا اور مسکرا کر کہنے لگا
01:37تم بہت نادان ہو گدام میں تمہارے اور میرے سوا کوئی نہیں تھا
01:41اگر تم یہ رقم اپنے پاس رکھ لیتے تو کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی
01:45اس رقم سے تم اپنی بہت سی ضرورتیں پوری کر سکتے تھے
01:48نوجوان نے بہت ہی خوبصورت جواب دیا
01:51اس نے سر جھکایا اور بولا
01:53صاحب یہ سچ ہے کہ وہاں آپ نہیں تھے
01:56اور دنیا کا کوئی دوسرا انسان بھی مجھے نہیں دیکھ رہا تھا
02:00لیکن میرا اللہ تو مجھے دیکھ رہا تھا نا
02:02میں اپنے بچوں کو حرام کی کمائی کا ایک لقمہ بھی نہیں کھلا سکتا
02:06میری تنخواہ بھلے کم ہی کیوں نہ ہو لیکن اس میں میرے رب کی برکت اور حلال کا سکون ہے
02:13تاجر یہ سن کر کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا
02:15اس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوں آ گئے
02:18اس نے نوجوان کو گلے سے لگایا اور کہا
02:20کہ میں تو صرف تمہارا امتحان لے رہا تھا
02:23اور تم اس میں پاس اور سرخرو ہو گئے
02:26مجھے رقم کی نہیں بلکہ ایک ایسے ہی ایماندار انسان کی ضرورت تھی
02:30جو میرے پورے بزنس کو سنبھال سکے
02:32آج سے میں تمہیں اپنے پورے بزنس کا مینجر مقرر کرتا ہوں
02:37اور تمہاری تنخواہ بھی تین گناہ بڑھا دیتا ہوں
02:40دوستو انسان دنیا کی آنکھوں سے تو چھپ سکتا ہے
02:43لیکن اس پاک ذات کی نظروں سے کبھی نہیں چھپ سکتا
02:47جو دلوں کے بھید بھی جانتی ہے
02:49حلال کی کمائی میں جو برکت اور سکون ہے
02:51وہ دنیا کے کسی خزانے میں نہیں ہے
02:54اگر ہم ایمانداری کا راستہ اختیار کریں گے
02:57تو اللہ پاک ہمارے لئے ایسے ایسے راستوں سے رزق کے دروازے کھولے گا
03:02جہاں سے ہمارا گمان بھی نہیں ہوگا
03:04اللہ تعالی ہم سب کو حسد لالچ اور حرام کی کمائی سے بچائے
03:09اور رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے
03:13آمین
Comments