Skip to playerSkip to main content
  • 5 minutes ago
Allah Walon Ki Pehchan
Transcript
00:00حضرت حسن بصری رحمت اللہ علیہ نے بصرا میں ایک غلام خریدا
00:04وہ غلام بھی اللہ والا صاحب نسبت اور تحجد گزار تھا
00:08حضرت حسن بصری نے اس سے پوچھا کہ اے غلام تیرا نام کیا ہے
00:12اس نے عرض کیا کہ حضور غلاموں کا کوئی اپنا نام نہیں ہوتا
00:16مالک جس نام سے چاہے پکارے
00:19آپ رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ اے غلام تجھے کیسا لباس پسند ہے
00:23اس نے جواب دیا کہ حضور غلاموں کا کوئی پسند دیدہ لباس نہیں ہوتا
00:27جو مالک پہنا دے وہی اس کا لباس ہوتا ہے
00:30پھر آپ رحمت اللہ علیہ نے پوچھا کہ اے غلام تُو کیا کھانا پسند کرتا ہے
00:35غلام نے عرض کیا کہ حضور غلاموں کا اپنا کوئی کھانا نہیں ہوتا
00:39جو مالک کھلا دے وہی اس کا کھانا ہوتا ہے
00:42یہ سن کر خواجہ حسن بصری رحمت اللہ علیہ چیخ مار کر بے ہوش ہو گئے
00:46جب ہوش آیا تو فرمایا اے غلام میں تجھ کو آزاد کرتا ہوں
00:51میں نے تجھے قیمت دے کر خریدا تھا
00:53مگر اب تجھے بغیر کسی قیمت کے آزاد کرتا ہوں
00:56غلام نے پوچھا کہ آپ مجھے کس نعمت کے بدلے میں آزاد کر رہے ہیں
01:01آپ رحمت اللہ علیہ نے فرمایا
01:03تم نے ہمیں اللہ کی سچی بندگی سکھا دی
01:06تم ایسے غلام ہو کہ اگر ہمیں ہمارا مال واپس دے دیتے
01:10تو اپنی غلامی سے آزاد ہو سکتے تھے
01:13مگر ہم اللہ کے ایسے بندے ہیں
01:15کہ اگر پوری دنیا کی سلطنت بھی دے دیں
01:18تو بھی خدا کی بندگی سے آزاد نہیں ہو سکتے
01:21ہماری غلامی کا توق موت تک ہے
01:23تم نے ہمیں سکھا دیا کہ اب اللہ جو کھلائے گا
01:27ہم یہی کہیں گے کہ مالک یہ تیرا احسان ہے
01:30جو پہنائے گا ہم یہی کہیں گے
01:33مالک تیرا کرم ہے
01:35جس نام سے پکارے گا وہی ہمارا نام ہے
01:38اے غلام تو نے ہمیں اصل زندگی کا سبق سکھا دیا
01:42یہی اللہ والوں کا راستہ ہے
01:44کہ جس حال میں بھی اللہ رکھے اس پر راضی رہا جائے
01:48رضا بالقضا کا مقام اخلاص سے بھی بلند ہوتا ہے
01:52دوستو ویڈیو اچھی لگی ہو تو اپنے دوستوں کو ضرور شیئر کیجئے
Comments