Skip to playerSkip to main content
Khamosh Azab
Voiced By: Qadir Kalhoro
#motivationalvideo #motivational #story #qadirkalhoro

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ناظرین بنی اسرائیل میں ایک ایسا شخص تھا جو بہت ہی گناہگار تھا جون جون اس کے گناہوں اور نافرمانیوں
00:06میں اضافہ ہوتا گیا اللہ تعالی اس کے رزق اور دنیاوی نعمتوں میں بھی اضافہ فرماتا جاتا جب اس شخص
00:13نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے سنا کہ گناہوں پر اللہ کا عذاب آتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ
00:19اے موسیٰ میرا رب مجھ سے کیا چاہتا ہے میں جب بھی گناہ بڑھاتا ہوں وہ مجھے مزید نعمتیں اور
00:25فضل عطا کرتا ہے
00:27حضرت موسیٰ علیہ السلام اس کی بات سن کر بہت حیران ہوئے جب آپ علیہ السلام کو حیطور پر اللہ
00:33سے ہم کلام ہونے کے لیے گئے تو عرض کی کہ اے اللہ تو خوب جانتا ہے جو تیرے اس
00:39نافرمان بندے نے کہا ہے کہ وہ گناہ کرتا ہے اور تو اس پر احسان فرماتا ہے
00:44اللہ تعالیٰ نے جواب دیا اے موسیٰ میں اسے عذاب دے رہا ہوں مگر وہ اس سے بے خبر ہے
00:51حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی کہ اے میرے مالک تو اسے کیسے عذاب دے رہا ہے جبکہ تو
00:57نے اس کا رزق کشادہ کر رکھا ہے اور اسے محلت دے دی ہے
01:01اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں اسے اپنی بارگاہ سے دوری اور اپنے فضل سے محرومی کا عذاب دے رہا ہوں
01:08میں نے اسے اپنی اطاعت سے غافل کر دیا ہے اپنے حضور دعا کرنے کی لذت چھین لی ہے اور
01:13سہری کے وقت اللہ سے باتیں کرنے کی مٹھاس سے محروم کر دیا ہے
01:18اللہ تعالیٰ نے مزید فرمایا کہ مجھے میری عزت و جلال کی قسم میں اسے ضرور اپنا دردناک عذاب چکھاؤں
01:25گا اور اسے اپنی تمام نعمتوں سے محروم کر دوں گا
01:29اے مسلمان گناہوں میں مقابلہ کرنے والوں کو دیکھ کر دھوکہ نہ کھانا کہ انہیں محلت کیوں ملی ہوئی ہے
01:36وہ گناہوں کی لذت پر خوش ہیں حالانکہ یہی لذتیں ان کے لیے بڑے دکھ کا سبب بن جائیں گی
01:43چنانچہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کیا یہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ جو مال اور
01:49بیٹوں سے ان کی مدد کر رہے ہیں تو یہ ان کے لیے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں
01:53بلکہ انہیں اس بات کی خبر ہی نہیں سورہ مومنون آیت نمبر پچپن اور چھپن
01:59اللہ تعالیٰ نے ان تمام لوگوں کی مثال یوں بیان فرمائی ہے تو ہم نے اس کھیتی کو ایسا کاٹ
02:05کر رکھ دیا گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں
02:08ہم اسی طرح اپنی نشانیاں سوچنے والوں کیلئے کھول کر بیان کرتے ہیں
02:13سورہ یونس آیت نمبر چوبیس اللہ تعالیٰ واضح طور پر فرماتا ہے ہم تمہیں ایک ایسے عذاب سے ڈراتے ہیں
02:20جو بالکل قریب آ چکا ہے
02:22سورة الانبیاء آیت نمبر چالیس اس دن ان گناہگاروں کو کدنی شرمندگی ہوگی جب اللہ انہیں ان کے برے کاموں
02:30کے بارے میں بتائے گا
02:32اے مسلمانوں گناہوں کے انجاموں پر غور کرو کہ کس طرح یہ عارضی لذتیں ختم ہو جائیں گی مگر ان
02:39کا وبال باقی رہے گا
02:41گناہوں کی طلب سے بچو کیونکہ یہ چہرے اور دل کو خراب کر دیتی ہے خوش نصیب ہے وہ انسان
02:47جس نے اپنا دل صاف کر لیا
02:49اپنے آمال کو گناہوں سے پاک کیا اور اپنی زندگی کو اللہ کے لیے خالص کر دیا
Comments