Skip to playerSkip to main content
  • 14 hours ago
Jism Faroshi Ka Ajeeb Waqia

Category

📚
Learning
Transcript
00:00دوستو ایک شخص تھا جس نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی غیر عورت کی طرف نظر اٹھا کر
00:06نہیں دیکھا تھا
00:07ایک بار کچھ یوں ہوا کہ وہ شخص بہت ہی زیادہ تنگ دست اور غریب ہو گیا
00:11نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ گھر میں فاقع شروع ہو گئے اور کھانے پینے کو کچھ نہ رہا
00:16اس شخص کی ایک جوان بیٹی بھی تھی
00:19جب فاقع حد سے بڑھ گئے تو وہ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تڑپتی ہوئی حالت دیکھ کر غلط
00:25قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئی
00:27اس نے دل میں پکا ارادہ کر لیا کہ وہ گھر سے نکلے گی اور اپنا جسم بیچ کر کچھ
00:32کھانے پینے کا سامان کرے گی
00:34وہ لڑکی گھر سے نکل کر لوگوں سے پوچھتے پوچھتے ایک ایسے علاقے میں جا پہنچی جہاں جسم فروشی کا
00:41کام ہوتا تھا
00:42وہ لڑکی وہاں جا کر اپنی ادائیں دکھا کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگی تاکہ کوئی اسے اپنا
00:49لے
00:49لیکن یہ دیکھ کر اسے حیرت ہوئی کہ کسی ایک شخص نے بھی اس کی طرف توجہ ہی نہیں دی
00:55توجہ دینا تو دور کی بات کسی نے اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا
00:59لوگ آتے اور اس کی طرف نظریں ڈالے بغیر وہاں سے گزر جاتے
01:04خیر اسی طرح کھڑے کھڑے لڑکی کو شام ہو گئی
01:07وہ کافی مایوس اور دلبرداشتہ ہو کر واپس اپنے گھر کی جانب چل پڑی
01:12جب وہ گھر پہنچی تو اس نے اپنے باپ کو اپنا منتظر پایا
01:16پریشانی میں مبتلا باپ نے پوچھا کہ بیٹی تمہیں تنی دیر سے کہاں چلی گئی تھی
01:21لڑکی نے اپنے باپ سے معافی مانگی اور رو رو کر سارا واقعہ بیان کیا
01:25کہ ابو مجھ سے اپنے بھوک سے بلگتے ہوئے بہن بھائیوں کی حالت دیکھی نہیں گئی
01:30اور میں مجبور ہو کر گناہ کرنے نکل پڑی تھی لیکن وہاں کسی ایک شخص نے بھی میری طرف نظر
01:37اٹھا کر نہیں دیکھا
01:38سارا ماجرہ سننے کے بعد باپ نے اپنی بیٹی سے کہا کہ بیٹا تیرے باپ نے آج تک اپنی زندگی
01:45میں
01:45کبھی کسی غیر عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا
01:48تو پھر یہ کیسے ممکن تھا کہ کوئی غیر مرد تیری طرف نظر اٹھا کر دیکھتا
01:54دوستو اس لیے کہا جاتا ہے کہ اپنی نظر کو کسی غیر عورت کی چادر پر بھی نہ ڈالو
02:00کیونکہ نظر شہوت کا بیج ہوتی ہے
02:02یاد رکھو آج اگر تم دوسروں کی عزتوں اور پاک دامنی کے معاملے میں بچو گے
02:08تو کل تمہاری اپنی اولاد بھی محفوظ رہے گی
02:11کیونکہ یہ دنیا مقافات عمل بھی ہے
Comments