Skip to playerSkip to main content
حضور ﷺ کے وہ ارشادات اور فصاحت کے شاہکار جوامع الکلم جن کا دنیا میں کوئی موازنہ ہی نہیں کر سکتا!
فرمایا تمام مسلمانوں کے خونِ مسلم برابر ہیں، وہ سب متحد و متفق ہیں، وہ ایک ہاتھ ہیں اور یہ اتفاق ان کی زبردست طاقت ہے۔
قاضی عیاض مالکیؒ کی مستند کتاب 'الشفا شریف'، ابنِ ماجہ اور ابوداؤد کی مستند احادیث۔
👇 کمنٹ میں انتہائی ادب سے "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" لکھیں اور چینل سبسکرائب کریں!

پانچویں فصل | آپ ﷺ کی فصاحت و بلاغت (حصہ 4)

اسی طرح حدیث عامری رضی اللہ عنہ میں ہے جب انھوں نے حضور ﷺ سے سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے سے سوال کر یعنی جو چاہے سوال کر، یہ بنی عامر کی بول چال ہے۔ (دلائل النبوہ لابی نعیم کما فی مناہل الصفا للسیوطی،ص۴۸ ) لیکن حضور ﷺ کے عام ارشادات وہ فصاحت کے شاہکار جوامع الکلم اور حکمتوں سے بھر پور ہیں اور وہ زبان استعمال فرمائی ہے جس میں شاعروں کے بالعموم دیوان میں اور وہ عام کتب میں جاری و ساری ہیں، ان میں سے حضور ﷺ سے بعض ارشادات تو ایسے ہیں کہ ان کا فصاحت و بلاغت میں کوئی موازنہ ہی نہیں کر سکتا، جیسے:
اَلْمُسْلِمُوْنَ تَتَکَافَؤُ دِمَاءُ وْهُمْ وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَذْنَاهُمْ يَدٌ عَلٰى عَنْ سِوَاهُمْ
تمام مسلمانوں کے خون برابر ہیں ان میں سے ادنی شخص کے ذمہ لینے سے سب پر وفا ہو جاتی ہے وہ سب ایک ہاتھ ہیں ان پر جوان کا مخالف ہے، یعنی وہ سب متحد و متفق ہیں اور یہ اتفاق ان کی زبردست طاقت ہے۔ (سنن ابن ماجہ ج ۲ ص ۸۹۵،سنن ابوداؤد ج۳ص ۱۸۳۰،سنن نسائی ج ۸ص ۲۴)

اور حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : ’’ اَلنَّاسُ كَأَسْنَانِ الْمُشْطِ ‘‘
(مكارم الاخلاق لابن لال عن سهل بن سعد رضی اللہ عنہ کمافی مناہل الصفاءللسیوطی ص ۴۹)
وَالْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ
(بخاری شریف ج ۸ص ۳۳، مسلم شریف ج ۴ ص۲۰۳۴ ، ترمذی شریف ج۴ ص۲۲)
وَلَا خَيْرَ فِيْ صُحْبَةِ مَنْ لَا يَرٰى لَكَ مَاتَرٰى لَهٗ
(الکامل لا بن عدی ج ۳ ص ۱۰۹۷)
وَالنَّاسُ مَعَادِنٌ
(صحیح بخاری ج۴ ص ۱۴۲-۱۴۳ ،صحیح مسلم ج ۲ ص۲۰۳۱)
وَمَاهَلَكَ اءِمْرُوُ عَرْفَ قَدْرَةٌ (تاریخ ابن سمعانی کمافی مناہل الصفاء ص ۴۹)
وَالْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ وَهُوَ بِالْخِيَارِ مَالَمْ يَتَكَلَّمْ
(ابوداؤد شریف ج ۲ ص ۳۳۳، ابن ماجہ ج۲ ص ۱۲۲۳، دارمی ج۲ ص۲۱۹)
وَرَحِمَ اللهُ عَبْدًا
(مسند الفردوس للہ للدیلمی ج ۲ ص۲۵۹، الاحیاء ج۳ص ۷، و الفيض القدير ج۴ ص۲۴)


کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#JawamiAlKalim
#جوامع_الکلم
#PropheticEloquence
#MuslimUnity
#IslamicShorts
#ProphetMuhammad
#SeeratunNabi
#Islam
#PropheticWisdom
#Seerah
#HadithUrdu
#TGG
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended