پس فرمایا: ’’ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دی گئی ‘‘
حضور ﷺ ان میں سے ہیں جن کو طاقت دی گئی اور بہت ہی دی گئی
مستند حوالہ: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ، مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
👇 کمنٹ میں انتہائی ادب سے [سبحان اللہ] لکھیں اور فالو کریں!

آٹھویں فصل | ضروریات زندگی کی دوسری قسم (حصہ 5)

پس فرمایا: ’’ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دی گئی ‘‘
سو اب حضرت یحیی اور حضرت عیسی علیہما السلام کا عورتوں کی آزمائش میں مبتلا ہونے سے باز رہنے میں برابر ہو گئے اور عورتوں کے ساتھ قیام فرمانے سے فضیلت میں ان سے بڑھ گئے، اس لیے حضور ﷺ ان میں سے ہیں جن کو طاقت دی گئی اور بہت ہی دی گئی ، اس لیے حضور ﷺ کو آزاد عورتوں کو نکاح میں لانے کی تعداد مباح کر دی گئی، جو آپ ﷺ کے سوا کسی کے لیے مباح نہیں۔

ہم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، حضور ﷺ ایک ہی وقت میں دن یا رات میں گیارہ عورتوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم باتیں کیا کرتے تھے کہ حضور ﷺ کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی۔ نسائی نے اس کی تخریج کی ہے ، اسی طرح ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، طاؤس سے مروی کہ حضور ﷺ کو جماع میں چالیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی ، اس کے مثل صفوان بن سلیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔

حضور ﷺ کی آزاد شدہ لونڈی سلمٰی رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ حضور ﷺ نے ایک رات نو بیویوں پر دورہ فرمایا اور دوسری کےپاس جانے سے قبل آپ ﷺ نے غسل کیا اور فرمایا : یہ بہت اچھا اور پاکیزہ طریقہ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا کہ میں آج رات سوعورتوں کے یا ننانوے عورتوں کے پاس جاؤں گا، انھوں نے ایسا کیا۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی پیٹھ میں سو آدمیوں کی طاقت تھی،حالانکہ ان کے حبالہ عقد میں تین سو بیبیاں یا ان کی تحویل میں تین سو باندیاں تھیں (شک راوی ہے) نقاش رحمہ اللہ اور ان کے سوا دوسروں نے نقل کیا سات سو بیویاں اور تین سو باندیاں تھیں اور حضرت داؤد علیہ السلام باوجود کمال زہد اور اپنے ہاتھ سے کسب معاش کے آپ علیہ السلام کی ننانوے بیویاں تھیں اور جب ایک اور عورت سے نکاح کر کے سو پورا کرنے کا ارادہ فرمایا تو اللہ عزوجل نے اس پر خبردار کرتے ہوئے فرمایا :
إِنَّ ھٰذَااَخِیْ ، لَہٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَۃً۔
بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناونے دنبیاں ہیں۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#ProphetMuhammad
#SeeratUnNabi
#Islam
#TGG
#Seerah
#نماز
#IslamicHistory
#Shorts
#IslamicShorts
#IslamicStatus
#AlShifa
#AshShifa
#PropheticStrength
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Transcript
00:00پس فرمایا نماز میری آنکھوں کی تھنڈک بنا دی گئی
00:04سو اب حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا
00:08عورتوں کی آزمائش میں مبتلا ہونے سے باز رہنے میں برابر ہو گئے
00:12اور عورتوں کے ساتھ قیام فرمانے سے فضیلت میں ان سے بڑھ گئے
00:17اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے ہیں
00:21جن کو طاقت دی گئی اور بہت ہی دی گئی
00:24اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آزاد عورتوں کو نکاح میں لانے کی تعداد مباہ کر دی گئی
00:31جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کے لیے مباہ نہیں
00:35ہم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی
00:39حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی وقت میں دن یا رات میں گیارہ عورتوں کے پاس تشریف لے جاتے
00:45تھے
00:45حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم باتیں کیا کرتے تھے
00:49کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی
00:54نسائی نے اس کی تخریج کی ہے
00:56اسی طرح ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
00:59تاؤس سے مروی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جماع میں چالیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی
01:05اس کے مثل صفوان بن سلیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
01:10حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آزاد شدہ لونڈی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں
01:16کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات نو بیویوں پر دورہ فرمایا
01:21اور دوسری کے پاس جانے سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا
01:26اور فرمایا یہ بہت اچھا اور پاکیزے طریقہ ہے
01:30حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا
01:33کہ میں آج رات سو عورتوں کے یا ننانوے عورتوں کے پاس جاؤں گا
01:38انہوں نے ایسا کیا
01:39حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
01:42کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی پیٹھ میں سو آدمیوں کی طاقت تھی
01:47حالانکہ ان کے حبالے اقد میں تین سو بیویاں
01:50یا ان کی تحویل میں تین سو باندیاں تھی
01:53شک راوی ہے
01:54نقاش رحمہ اللہ اور ان کے سوا دوسروں نے نقل کیا
01:57سات سو بیویاں اور تین سو باندیاں تھی
02:00اور حضرت دعوود علیہ السلام باوجود کمال زہد
02:04اور اپنے ہاتھ سے قصب معاش کے آپ علیہ السلام کی ننانوے بیویاں تھی
02:08اور جب ایک اور عورت سے نکاح کر کے سو پورا کرنے کا ارادہ فرمایا
02:13تو اللہ عز و جل نے اس پر خبردار کرتے ہوئے فرمایا
02:22بے شک یہ میرا بھائی ہے
02:23اس کے پاس نے نانوے دنبیاں ہیں

Recommended