Skip to playerSkip to main content
صحیح حدیث میں ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا: ’’ خبردار! میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا ‘‘۔
حضور ﷺ کھانا اس طرح تناول فرماتے کہ آپ ﷺ پاؤں کے بل بیٹھ کر دونوں گھٹنے کھڑے رکھتے۔
مستند حوالہ: الشفا شریف، مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
👇 کمنٹ میں انتہائی ادب سے [سبحان اللہ] لکھیں اور فالو کریں!

ساتویں فصل | ضروریات زندگی کی اقسام سے پہلی قسم (حصہ 4)

حضرت لقمان رضی اللہ عنہ کی حکمت میں ہے کہ اے میرے بیٹے جب تو معدہ کو بھرے گا تو تیری فکر سو جائے گی اور تیری حکمت گونگی ہو جائے گی اور تیرے خدا کی بندگی سے بیٹھ جائیں گے۔

سحنون رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس شخص کو علم فائدہ نہیں پہنچا تا جو اتنا کھائے کہ پیٹ بھر جائے۔

صحیح حدیث میں ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا: ’’ خبردار! میں ٹیک لگا کر نہیں کھا تا‘‘ ۔

( صحیح بخاری ج ۷ ص ۶۲ سنن ابوداؤد ج۲ص ۱۴۰،سنن ابن ماجہ ج اص ۸۹)

ٹیک لگانا یہ ہے کہ کھاتے وقت سہارا لے اور بیٹھنے میں مکمل ٹیک لگانا یہ ہے کہ چوکڑی مار کر بیٹھے اور اسی کے مشابہ وہ نشست ہے جو بیٹھنے والا کسی پر تکیہ لگائے، ان صورتوں میں کھانے والا بہت کھا جا تا ہے۔

حضور ﷺ کھانا اس طرح تناول فرماتے کہ آپ ﷺ پاؤں کے بل بیٹھ کر دونوں گھٹنے کھڑے رکھتے (صحیح مسلم ج ۲ ص ۱۶۱۶)اور فرماتے ہیں کہ میں بندہ ہوں، اس طرح کھاتا ہوں جس طرح غلام کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جس طرح غلام بیٹھتا ہے۔
(مسند الفردوس ج اص ۳۴۱، طبقات ابن سعد ج اص ۳۸۱، مصنف عبدالرزاق ج ۱۰،ص ۱۱۵، تاریخ ابن عدی ج ۵ ص ۱۹۷۱)

اور محققین کے نزدیک ٹیک لگانے کے یہ معنی نہیں کہ کسی پہلو پر جھک جائے۔

اسی طرح حضورﷺ بہت کم سوتے تھے، اس پر بکثرت آثار صحیحہ شاہد ہیں، پھر بھی حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ ’’ اِنَّ عَيْنَیَّ تَنَامَانِ وَلَا يَنَامُ قَلْبِيْ‘‘ ۔ (صحیح بخاری ج ۴ ص۱۵۲ صحیح مسلم ج۱ ص ۵۰۹) بیشک میری دونوں آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا اور حضور ﷺ کی نیند داہنے پہلو پر ہوتی تھی، اس سے کم سونے پر مدد لیتے تھے۔ ( شمائل ترمذی ص ۲۱۹ عمل الیوم والیل ص۴۶۰)

کیونکہ بائیں طرف دل ہے اور وہ باطنی اعضا ہیں، بائیں طرف لیٹنے سے نیند میں خوشگوار اس کا دل معلق اور بے چین رہتا ہے تو جی وہ بیدار ہو جا تا ہے اور گہری نیند اس کو مستغرق نہیں کرتی۔


کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Sunnah
#ProphetMuhammad
#Islamiclifestyle
#Sunnahofeating
#eating
#IslamicStatus
#AlShifaSharif
#Shorts
#IslamicShorts
#AlShifa
#غذا
#ThinkGoodGreen
#TGG

Category

📚
Learning
Transcript
00:00حضرت لقمان رضی اللہ عنہ کی حکمت میں ہے کہ اے میرے بیٹے جب تُو میدہ کو بھرے گا تو
00:07تیری فکر سو جائے گی اور تیری حکمت گونگی ہو جائے گی اور تیرے خدا کی بندگی سے بیٹھ جائیں
00:14گے۔
00:15سہنون رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس شخص کو علم فائدہ نہیں پہنچاتا جو اتنا کھائے کہ پیٹ پھر
00:22جائے۔
00:23سہی حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خبردار میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔
00:32سہی بخاری جلد ساتھ صفحہ باسٹھ سنن ابوداؤد جلد دو صفحہ ایک سو چالیس سنن ابن ماجہ جلد ایک صفحہ
00:42نواسی۔
00:43ٹیک لگانا یہ ہے کہ کھاتے وقت سہارا لے اور بیٹھنے میں مکمل ٹیک لگانا یہ ہے کہ چوکڑی مار
00:50کر بیٹھے
00:51اور اسی کے مشابہ وہ نشست ہے جو بیٹھنے والا کسی پر تکیہ لگائے۔
00:56ان صورتوں میں کھانے والا بہت کھا جاتا ہے۔
00:59حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھانا اس طرح تناول فرماتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پاؤں کے بل بیٹھ
01:05کر دونوں گھٹنے کھڑے رکھتے۔
01:07سحی مسلم جلد دو صفحہ نمبر 1616 اور فرماتے ہیں کہ میں بندہ ہوں اس طرح کھاتا ہوں جس طرح
01:15غلام کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جس طرح غلام بیٹھتا ہے۔
01:19مسند الفردوس جلد ایک صفحہ نمبر 341، طبقات ابن ساد جلد ایک صفحہ نمبر 381، مسننف عبد الرزاق جلد دس
01:28صفحہ نمبر 115، تاریخی ابن عدی جلد پانچ صفحہ نمبر 1971
01:33اور محققین کے نزدیک ٹیک لگانے کی یہ معنی نہیں کہ کسی پہلو پر جھگ جائے۔
01:39اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم بہت کم سوتے تھے۔
01:44اس پر بکسرت آثار صحیحہ شاہد ہیں۔
01:47پھر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
01:50اِنَّ عِنَيَّتَنَا مَانْ وَلَا يَنَا مُقَلْبِي
01:54صحیح بخاری جلد چار صفحہ ایک سو باون، صحیح مسلم جلد ایک صفحہ پانچ سو نو
01:59بے شک میری دونوں آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا
02:04اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند داہنے پہلو پر ہوتی تھی
02:08اس سے کم سونے پر مدد لیتے تھے
02:16کیونکہ بائیں طرف دل ہے اور وہ باطنی آزاں ہیں
02:19بائیں طرف لیٹنے سے نیند میں خوشگوار
02:22اس کا دل معلق اور بیچین رہتا ہے
02:24تو جی وہ بیدار ہو جاتا ہے
02:26اور گہری نیند اس کو مستقرق نہیں کرتی
02:28موسیقی
Comments

Recommended