00:00سفیانِ سوری کہتے ہیں کہ تھوڑا کھانا رات کی بیداری کا مالک بنا دیتا ہے
00:05سلف کے بعض علماء فرماتے ہیں کہ زیادہ نہ کھاؤ اور نہ زیادہ پانی پیو اور نہ زیادہ سو
00:11ورنہ تم زیادہ نقصان اور خسارہ اٹھاؤگے
00:14حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ سب سے زیادہ محبوب کھانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
00:21نزدیک وہ ہے جو مل کر کھایا جائے
00:23یعنی اس کھانے پر زیادہ ہاتھ پڑیں
00:35ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
00:39کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانا شکم سیر ہو کر نہ ملاحظہ فرمایا
00:44اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاشانہ اقدس میں جلوہ فرما ہوتے تو کبھی ان سے کھانا طلب نہ فرماتے
00:50اور نہ خواہش ہی ظاہر فرماتے
00:52اگر وہ لوگ کھانا پیش کر دیتے تو ملاحظہ کر لیتے
00:56اور جو کچھ بھی وہ کھانا لاتے قبول فرما لیتی اور جو وہ پیلاتے پی لیتی
01:00اس پر حدیث ابو حریرہ رضی اللہ عنہ
01:04صحیح بخاری جل تین صفحہ باسٹ سے معارضہ نہیں کیا جا سکتا
01:10کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
01:15کیا بات ہے میں ہنڈیا میں گوشت نہیں دیکھتا
01:21دراصل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سوال کا مقصد ان کے اس گمان کو دور کرنا تھا
01:28کہ وہ یہ اعتقاد رکھتے تھے کہ یہ صدقے کا گوشت بطور حدیعہ بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
01:35لیے حلال نہیں ہے
01:36یہ سنت کی تعلیم کے لیے سوال تھا
01:40جب ان کو دیکھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش نہیں کرتے
01:45باوجود یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے تھے
01:51کہ وہ لوگ اپنے آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی طرح ترجیح نہیں دیتے تھے
01:57تو ان کے گمان کی تصدیق فرماتے ہوئے ان کو مسئلہ کی نواقفیت پر آگاہ فرمایا
02:03اور یہ فرما دیا کہ ابو حریرہ رضی اللہ عنہ کی لیے تو یہ صدقہ ہے
02:09لیکن ان کی طرف سے ہماری لیے یہ حدیعہ ہے
Comments