Skip to playerSkip to main content
جب نبی کریم ﷺ کے فصیح و بلیغ الفاظ نے ہند اور یمن کے سرداروں کے لیے برکتوں کے چشمے بہا دیے۔
ان مبارک خطوط میں دودھ، پانی اور مال میں اضافے کی دعاؤں کے ساتھ زکوٰۃ، عدل و انصاف اور شرعی قوانین کا بے مثال نظام موجود تھا۔
مشہور محدث ابوالفضل قاضی عیاض مالکیؒ کی مستند کتاب "الشفا شریف" میں آپ ﷺ کی اس شانِ فصاحت کا تفصیلی ذکر ہے۔
👇 کمنٹ میں انتہائی ادب سے "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" لکھیں اور فالو کریں!

پانچویں فصل | آپ ﷺ کی فصاحت و بلاغت (حصہ 2)

اسی طرح آپ ﷺ کے اس فرمان پر غور کریں جو ہند سے فرمایا، اے اللہ عزوجل ان کے خالص دودھ اور لسی اور مکھن میں برکت دے، ان کے بادشاہ کو بہت سا مال دے اور ان کے تھوڑے پانی کو بہت سا کر دے، اے اللہ عزوجل! ان کے مال و اولاد میں برکت دے وہ مسلمان ہے جو نماز کو قائم کرے اور وہ نیکو کار ہے جو ز کو ۃ ادا کرے اور وہ مخلص ہے جو گواہی دے کہ خدا کے سوا کوئی پوجنے کے لائق نہیں۔

اے اولاد ہند! حالت شرک کی امانتیں اور بادشاہوں کے وظیفے (تمھارے ہیں) زکوۃ کو نہ روکو، زندگی میں حق سے تجاوز نہ کرو اور نمازوں میں سستی نہ کرو ، حضورﷺ نے نصاب زکوۃ میں لکھا کہ تمھارے لیے بوڑھے اونٹ اور گائے اور وہ جانور جو ابھی بچے ہیں اور وہ گھوڑا سواری کا لگام والا ان کو تمھاری چراگاہ سے نہ روکا جائے گا، بڑے درخت نہ کاٹے جائیں گے، دودھ والے جانور کو نہ روکا جائے گا اور جب تک تم دل میں نفاق نہ پیدا کرو اور بد عہدی کا اظہار نہ کرو گے، اس وقت تک بقیہ کھاؤ جو اقرار کرے اس پر عہد کی وفا اور ذمہ لازم ہے اور جوا نکار کرے اس پر زیادتی (یعنی جز یہ) ہے۔
( حاکم ج ۴ ص ۳۲۷)

اور آپ ﷺ کے اس خط پر بھی غور کرو جو وائل بن حجر ، سرداران یمن اور ان کے خوبصورت نوجوانوں کو لکھا، اس میں تھا کہ چالیس بکریوں میں سے ایک ایسی بکری جو د بلی ہو نہ موٹی بلکہ درمیانی دیا کرو، اگر دفینہ برآمد ہوتو اس میں پانچواں حصہ دو، جو کنوارا شخص زنا کرے اس پر سو (۱۰۰) درے لگاؤ اور ایک سال کے لیے شہر بدر کر دو (شہر بدر کا حکم مذہب حنفی میں منسوخ ہے: مترجم) اور جو شادی شدہ زنا کرے اسے رجم کر دو ( پتھروں سے مار ڈالو) دین میں سستی نہ کرو اور خدا کے فرائض میں لا پرواہی نہ برتو ، ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
(غریب الحدیث ج اص ۱۴۷، جامع صغیرص ۱۳۱)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
پانچویں فصل | آپ ﷺ کی فصاحت و بلاغت (حصہ 2)

#ProphetMuhammad
#SeeratunNabi
#Islam
#IslamicShorts
#IslamicKnowledge
#IslamicHistory
#AshShifa
#Seerah
#TGG
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended