Skip to playerSkip to main content
شانِ نبوت کا یہ وہ مقام ہے جہاں اللہ عزوجل نے خود اپنے محبوب نبیِ کریم ﷺ کو استہزا کرنے والوں کے مقابل کفایت کا اعلان فرمایا اور دلِ مصطفیٰ ﷺ کی تنگی کا اپنے علم سے ذکر فرما کر تسلی عطا فرمائی۔
یہ حقیقت امام قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کی مستند و معتبر کتاب 'الشفا شریف' میں سورۃ الشعراء آیت ۴ اور سورۃ الحجر آیات ۹۴ تا ۹۹ کی روشنی میں بیان فرمائی گئی ہے۔

پھر ارشاد فرمایا:
﴿اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ﴾
اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں۔( الشعراء:۴)
یہ بھی اسی قبیل میں ہے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا:

﴿فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ(94) اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَ(95) الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۚ -فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(96) وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ(97) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ(98) وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ(99)﴾

تو علانیہ کہہ دو جس بات کا تمھیں حکم ہے اور مشرکوں سے منھ پھیر لو بے شک ان ہنسنے والوں پر ہم تمھیں کفایت کرتے ہیں جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے اور انھیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو، تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو۔( الحجر:۹۴ تا ۹۹)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
چھٹی فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ کو مورد شفقت و کرم بنانا (حصہ 3)

#شانِ_نبوت
#سیرت_النبی
#الشفاء_شریف
#Shorts
#Quran
#InnaKafaynaka
#ShanEMustafa
#SeeratunNabi
#سیرت_النبی
#ProphetMuhammad
#IslamicShorts
#AshShifa
#AshifaShareef
#Tafseer
#IslamicKnowledge
#QuranicVerse
#QaziIyaz
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended