Skip to playerSkip to main content
مقامِ مصطفیٰ ﷺ اس قدر بلند ہے کہ اللہ عزوجل نے خود قرآنِ کریم میں آپ ﷺ کو ایذا رسانوں سے تسلی عطا فرمائی اور مکذبینِ انبیاء کا انجام واضح کر دیا۔
یہ مبارک آیاتِ کریمہ اور مکی رحمۃ اللہ علیہ کا قیمتی قول امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مایہ ناز تصنیف 'الشفا شریف' میں درج فرمائے ہیں۔

اور اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ﴾ (الانعام:۱۰)
اور ضرور اے محبوب تم سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ٹھٹھا کیا گیا۔
مکی علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اس ذکر سے آپ ﷺ کو تسلی دی اور مشرکوں کی سختیوں پر آپ ﷺ کو قوت برداشت مرحمت فرما دی اور آپ ﷺ کو خبر دار کر دیا کہ جو (بدنصیب) شخص آپ ﷺ پر زیادتی کرے گا اس پر ایسا ہی عذاب ہو گا جیسا آپ ﷺ سے پہلے رسولوں کے مکذبین ( جھٹلانے والوں) پر ہوا ہے اور اسی تسلی و تشفی کی مثل اللہ عزوجل کا یہ فرمان ہے :
﴿وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَؕ ﴾ (فاطر:۴)
اور اگر یہ تمھیں جھٹلائیں تو بیشک تم سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے۔
اور اس باب میں یہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:
﴿كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ﴾
یونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادو گر ہے یا دیوانہ۔( الذاریات:۵۲)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
چھٹی فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ کو مورد شفقت و کرم بنانا (حصہ 4)

#شانِ_نبوت
#محبتِ_رسول
#الشفاء_شریف
#AshShifa
#QadiIyad
#Shorts
#QaziIyaz
#SeeratUnNabi
#IslamicKnowledge
#IslamicHistory
#QuranicVerse
#AshifaShareef
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended