مقامِ مصطفیٰ ﷺ اس قدر عظیم ہے کہ اللہ عزوجل نے خود اپنے محبوب ﷺ کو قرآنِ پاک میں بار بار تسلی دی اور فرمایا کہ آپ ﷺ ہماری نگہداشت میں ہیں۔
امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مستند کتاب 'الشفا شریف' میں اور مترجم سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے اردو ترجمے میں اس الٰہی شفقت کو قرآنی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔
اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو گزشتہ امتوں کے احوال کی خبر دے کر عزت افزائی فرمائی کہ آپ ﷺ سے پہلے نبیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ماجرا ہوا اور نبیوں کو بھی اسی طرح آزمایا گیا تھا، اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو بھی کفار مکہ کی آزمائشوں پر اس طرح تسلی دی اور یہ کہ یہ آزمائشیں آپ ﷺ ہی کے ساتھ خاص نہیں ہیں، اس کے بعد اللہ عزوجل نے حضور ﷺ کو خوش کر کے اس کا سبب بتا دیا۔
چنانچہ اللہ عز وجل فرماتا ہے: فَتَوَلَّ عَنْهُمْ یعنی آپ ان سے منھ پھیر لیجیے۔( الذاریات:۵۴)
فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ ’’اب آپ پر کچھ الزام نہیں۔ ‘‘ ( الذاریات:۵۴)
یعنی ادائے رسالت اور اپنی تبلیغ میں جو آپ ﷺ کے سپرد کر دی گئی ہے اب آپ ﷺ پر کوئی ملامت نہیں، اسی طرح یہ بھی اللہ عز وجل فرماتا ہے :
﴿وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا﴾ ( الطور:۴۸)
اور اے محبوب تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہو کہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو۔
یعنی آپ ﷺ ان کی ایذا پر صبر کریں کیونکہ آپ ﷺ تو ہماری نگہداشت میں ہیں۔ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو اس طرح بکثرت آیات میں تسلی دی ہے۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
چھٹی فصل | اللہ عزوجل کا حضور ﷺ کو مورد شفقت و کرم بنانا (حصہ 5)
#QadiIyad
#AshShifa
#ProphetMuhammad
#شانِ_نبوت
#فَاِنَّكَ_بِاَعْيُنِنَا
#IslamicHistory
#IslamicKnowledge
#QaziAyaz
#QadiIyad
#QuranicVerses
#SeeratunNabi
#Sabr
#ThinkGoodGreen
Comments