Skip to playerSkip to main content
مقامِ مصطفیٰ ﷺ کا وہ حسنِ قبول جو صرف آپ ﷺ کی فطرت میں ودیعت کیا گیا، اللہ عزوجل نے اسی پر عرشِ الہی سے تعریف نازل فرمائی اور یہ بے مثال فضیلت آپ ﷺ کے سوا کسی کو میسر نہیں۔
یہ عظیم حقیقت امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی لازوال کتاب 'الشفا شریف' میں واسطی رحمۃ اللہ علیہ کی تشریح کے ساتھ بیان ہوئی ہے۔

واسطی علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کے حسن قبول کی تعریف کی ہے کہ آپ ﷺ کی طرف نعمتیں ارسال کر کے آپ ﷺ کو وہ فضیلت مرحمت فرمائی جو آپ ﷺ کے سوا کسی کو میسر نہیں ، اس لیے کہ آپ ﷺ کی فطرت میں ہی مہربانی ہے، پس پاکی ہے اس مہربان بخشش کرنے والے، احسان کرنے والے، بہت سخی (جواد) (خدا عزوجل) کی جس نے بھلائی اور ہدایت آپ ﷺ کی ’’ خوبو ‘‘ ( عادت، خصلت، طور طریقہ، رنگ ڈھنگ) کر دی، پھر اس کے کرنے والے کی تعریف کی اور اس پر اس کو جزا دی، پاکی ہے خدا کی اس کی بخشش کیا ہی عام ہے اور اس کی مہربانیاں کس قدر وسیع ہیں۔
اس کے بعد حضور ﷺ کو کفار کی بد گوئیوں پر تسلی دی کہ اس پر ان کو عذاب کا وعدہ دیا اور اس طرح ان کو ڈرایا۔
﴿فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَ(5) بِاَیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ(6) اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ(7)﴾ (القلم: ۵ تا ۷)
تو اب کوئی دم جا تا ہے کہ تم بھی دیکھو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں کون مجنون تھا، بیشک تمھارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے۔
پھر آپ ﷺ کی مدح و ثنا کے بعد آپ ﷺ کے دشمنوں کی مذمت کو عطف کر کے ان کی بری خصلتوں کو بیان کیا، ان کے معائب شمار کیے ، اس میں آپ ﷺ کی فضیلت پیوست کی اور اپنے نبی ﷺ کی نصرت و حمایت فرمائی اور ان کی دس سے زائد برائیاں بیان کیں

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
پانچویں فصل | اللہ کا اس مقام و مرتبہ کی قسم یاد فرمانا جو بارگاہ الہی میں حضور ﷺ کو حاصل ہے (حصہ 11)

#IslamicKnowledge
#islamicshorts
#SeeratunNabi
#ProphetMuhammad
#ShanEMustafa
#NabiKiAzmat
#MaqaamEMustafa
#IslamicStatus
#IslamicHistory
#AshShifa
#QuranicTafseer
#QaziAyaz
#QadiIyad
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended