Skip to playerSkip to main content
مقامِ مصطفیٰ ﷺ کی عظمت کا سب سے بلند پہلو یہ ہے کہ اللہ عزوجل خود اپنے محبوب ﷺ کے دشمنوں اور گستاخوں کو سخت ترین وعید سناتا ہے اور براہِ راست ان کا دفاع فرماتا ہے۔ امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے 'الشفا شریف' میں سورۃ القلم کی روشنی میں واضح کیا ہے کہ یہ ربانی نصرت حضور ﷺ کے اپنے دفاع سے کہیں
بڑھ کر سخت اور کامل ہے۔
اور یہ فرمایا:
﴿فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ(8) وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ(9) وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ(10) هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍ(11) مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ(12) عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ(13) اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَ (14) اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ(15)﴾
تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا، وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑ جائیں اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل، بہت طعنے دینے والا ، بہت ادھر ادھر کی لگاتا پھرنے والا ، بھلائی سے بڑا روکنے والا ، حد سے بڑھنے والا گنہگار، درشت خو، اس پر طرہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا، اس پر کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے، جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں ، کہتا ہے اگلوں کی کہانیاں ہیں۔
(القلم: ۸تا۱۵)
پھر اللہ عزوجل نے اپنی اس سچی وعید کو بیان کرنے کے بعد اس پر ختم کیا کہ :سَنَسِمُہٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ: قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے۔( القلم: ۱۶)
پس اللہ عزوجل کا حضور ﷺ کی مدد کرنا ، آپ ﷺ کے خود اپنے آپ پر مدد کرنے کی نسبت سے بڑھ کر پوری مدد ہے اور اللہ عزوجل کا آپ ﷺ کے دشمنوں، بد گوؤں کا رد کرنا بنسبت آپ ﷺ کے رد کرنے کے بہت زیادہ سخت ہے اور یہ بات حضور ﷺ کی فضیلت میں بہت زیادہ ثابت ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
پانچویں فصل | اللہ کا اس مقام و مرتبہ کی قسم یاد فرمانا جو بارگاہ الہی میں حضور ﷺ کو حاصل ہے (حصہ 12)

#سورۃالقلم
#مقام_مصطفیٰ
#عظمت_رسول

#Shorts
#QuranTafsir
#SurahAlQalam
#IslamicKnowledge
#QadiIyad
#AshShifa
#ProphetMuhammad
#SeeratUnNabi
#ShanEMustafa
#QuranTranslation
#QuranVerses
#QuranicVerses
#IslamicTeachings
#IslamicHistory
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended