Skip to playerSkip to main content
ابن اسحاق علیہ الرحمہ نے کہا کہ آپ ﷺ کا حال آپ ﷺ کے انجام کار میں اللہ عزوجل کے نزدیک اس سے بڑا ہے جو دنیا میں آپ ﷺ کو عزت و کرامت مرحمت فرمائی ہے۔
سہل علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ جو کچھ شفاعت اور مقام محمود کا ہم نے آخرت میں ذخیرہ رکھا ہے وہ آپ ﷺ کے لیے اس سے بہتر ہے جو ہم نے آپ ﷺ کو دنیا میں عطا فرمایا۔
چہارم میں یہ ارشاد ہوتا ہے:
﴿وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى (5)﴾
اور بے شک قریب ہے کہ تمھارا رب تمھیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔
یہ آیہ کریمہ دونوں جہان میں بہت سی بزرگیوں، قسم قسم کی نیک بختیوں اور طرح طرح کے انعام و کرام کے لیے جامع و مکمل ہے۔

ابن اسحاق علیہ الرحمہ نے کہا کہ اللہ عزوجل آپ ﷺ کو دنیا میں فراخی اور آخرت میں ثواب سے راضی کرے گا، بعض نے کہا کہ آپ ﷺ کو حوض کوثر اور شفاعت عطا فرمائے گا۔ اہل بیت نبوت علی جدہم الصلوۃ و السلام سے بعض علما نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اس سے زیادہ امید افزا کوئی آیت ہے ہی نہیں اور رسول اللہ ﷺ اس بات سے راضی ہوں گے ہی نہیں کہ آپ ﷺ کا ایک امتی بھی دوزخ میں رہ جائے۔
(الحلیۃ لابی نعیم ، مسند الفردوس لدیلمی کما فی مناہل الصفاء للسیوطی ص ۳۷)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#AshShifa
#ProphetMuhammad
#ProphetMuhammadﷺ
#ShanEMustafa
#IslamicKnowledge
#IslamicShorts
#QuranVerse
#Shafaat
#MaqameMahmood
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended